پشاورمیں ہونے والابم دھماکہ انتہائی افسوس ناک اور بزدلانہ اقدام ہے (خواجہ عبدالوحیدپال)۔

معصوم قیمتی جانوں کے ضیاع پردل خون کے انسورورہاہے

98
 معصوم اوربیگناہ جانوں کے ضیاع پر دل بہت رنجیدہ ہے
دبئی (اردوویکلی)::پشاور میں دہشت گرد حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اس افسوسناک واقعہ پر ’دل بہت رنجیدہ ہے۔ اللّٰہ تعالی شہدا کے لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور زخمیوں کو شفا کاملہ دے، آمین۔ ان خیالات کااظہار سینئیرنائب صدرپاکستان مسلم لیگ(ن)یواے ای خواجہ عبدالوحید پال  نے نمائیندہ اردوویکلی سے ٹیلیفونک گفتگوکرتے ہوئے کیاخواجہ عبدالوحیدپال نے کہا کہ دھماکہ میں شہید ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں َاور بیگناہ سویلین کی اللہ رب العزت مغفرت فرمائے انکے درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کو صحتیابی عطا فرمائے آمین ارباب اختیار سے اپیل ہے شہید ہونے اور زخمیوں کے لواحقین کو فوری امداد مہیا کی جائے.اورذمہ داران کا تعین کر کے اس سانحہ کے مجرموں اور ذمہ داروں کو سر عام پھانسی پر لٹکایا جائے۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }