اوورسیزپاکستانیوں کے مسائل کوترجیحی بنیادوں پرحل کرناہوگا(چوہدری محمدسرور)
گرینڈ اوورسیزکلب کالاہورمیںپہلی بین الاقوامی کانفرنس کاانعقاد
چئیرمین گرینڈ اوورسیزکلب چوہدری محمدسرورکی جانب سے
"پاکستان کو مضبوط بنانے میں اوورسیز پاکستانیوں کا کردار” کے موضوع پر
پہلی بین الاقوامی کانفرنس فلیٹیزہوٹل لاہورمیں منعقد ہوئی،دنیابھر سے جی اوسی وفودکی شرکت
متحدہ عرب امارات سے جانے والے وفدکی قیادت صدر جی او سی یواے ائ ملک منیراحمداعوان نے کی
ڈاکٹربوعبداللہ چئیرمین بوعبداللہ گروپ یواے ای کانفرنس کے مہمان خصوصی تھے
کانفرنس میں وفاقی وزیربرائے سمندرپارپاکستانیز وہیومن ریسورسز ساجد حسین طوری نے بطورمہمان اعزازی شرکت کی۔
گرینڈ اوورسیز کلب ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں اوورسیزاپنی مشکلات بیان کرسکتے ہیں(چوہدری محمدسرور)
چوہدری محمدسرورنے اوورسیزکودرپیش مشکلات کے حل کے لیئے گرینڈ اوورسیزکلب کااقیام عمل میں لاکرایک بہت بڑاکارنامہ انجام دیا(یاسر صدیق)۔
کانفرنس میں شرکت کرنے والے وفودکے اعزازمیں گورنرپنجاب بلیغ الرحمان کی جانب سے گورنرہاؤس میں ظہرانہ اورخصوصی ملاقات
چوہدری محمد سرور نے گورنر ہاؤس لاہور میں جی اوسی عہدیداروں میں "تعریفی سرٹیفیکٹ "تقسیم کیئے۔
لاہور(نیوزڈیسک)سابق گورنرپنجاب وچئیرپرسن گرینڈ اوورسیزکلب چوہدری محمدسرورکی قیادت میں گرینڈ اوورسیزکلب کے زیراہتمام”پاکستان کو مضبوط بنانے میں اوورسیز پاکستانیوں کا کردار” کے موضوع پر پہلی بین الاقوامی کانفرنس چندروزپیشترلاہورمیں منعقد ہوئی جس میں دنیابھر سے جی اوسی کے عہدیداروں کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔ متحدہ عرب امارات سے شرکت کرنے والے ایک بڑے وفدکی قیادت صدرگرینڈ اوورسیزکلب یواے ای ملک محمدمنیراعوان نے کی۔وفدمیں جعفر حسین سینئر نائب صدر یواے ای، یاسر صدیق جنرل سیکرٹری یواے ای ،طارق جاوید قریشی صدر اپوظہبی یونٹ، نویدِ احمد سینئر نائب صدر ابوظہبی یونٹ،قاضی نثار احمد نائب صدر ابوظہبی یونٹ،مختاراحمد عباسی میڈیا سیکرٹری راجہ خالد محمود صدر العین یونٹ،مختار احمد قریشی سینئر نائب صدر العین یونٹ،رانا محمد اقبال سینئر ،امجداقبال امجد اوردیگرراہنماشامل تھےچیف ایگزیکٹوآفیسر جی او سی سیدجاویداقبال بخاری،یواے ای سے مقامی جناب بوابوعبداللہ،مسزپرین صفدرچوہدری ڈائریکٹر بورڈ جی او سی،عباس ڈوگر اور جی اوسی کے مرکزی قائدین بھی موجودتھے
گرینڈ اوورسیزکلب بین الاقوامی کانفرنس کابنیادی مقصدبیرون ملک کام کرنے والے اوورسیزکودرپیش مسائل کواجاگرکرنااور اسکے حل کے لیئے حکومت وقت کوان مسائل کوترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کے لیے گزارشات پیش کرناتھا۔کنونشن میں شرکت کرنے والے وفودکی اکثریت نے اس بات کابرملاشکوہ کیاکہ ہرحکومت نے اوورسیزکواپنے ذاتی مقاصدکے لیئے استعمال کیاپاکستانی معیشت میں اوورسیزکاکردارڈھکی چھپی بات نہیں جب بھی ملک کوکسی مصیبت میں ضرورت پڑی تواوورسیزپاکستانیوں نے لبیک کہااورہرحکومت کے ساتھ بھرپورتعاون کیامگر افسوس ،انہی اوورسیزپاکستانیوں کوبچوں کے داخلے،سرکاری ہاوسنگ اسکیموں میں پلاٹ کی الاٹمنٹ لینڈقبضہ مافیااورپولیس،اوورسیزپاکستانیز فاؤنڈیشن سے متعلقہ مسائل کوحل کرنے میں کسی بھی حکومت نے دلچسپی کامظاہرہ نہیں کیا۔اس بات کی سمجھ نہیں آتی جب پیسوں کی ضرورت پڑے اوورسیزکویاد کرلو جب انکودرپیش مسائل کاوقت آئے انہیں ان کے حال پہ چھوڑ دو۔اس کج روی کی سمجھ نہیں آتی۔اپنے ہی وطن میں ہم محنت کے کمائے گئے زرمبادلہ سے کوئی زمین خرید لیں یاسرمایہ کاری کرلیں یہاں کاقبضہ مافیاتارکین وطن کے مال کوحرام کامال سمجھ کراس پراپناقبضہ جمالیتاہے اور حکومت بالکل تعاون نہیں کرتی۔
چئرپرسن جی او سی چوہدری محمدسرورنے کہا کہ اگرمستقبل میں بھی حکومت اوورسیزسے تعاون چاہتی ہے تواوورسیزکوعزت واحترام دے اوورسیزملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کاکرداراداکرتے ہیں انکوتمام ائرپورٹس پرسہولتیں فراہم کی جائیں اوورسیزکولینڈمافیا،بچوں کے داخلوں،پولیس اوردیگر متعلقہ مسائل کے حل کے لیئے ہرضلع میں کمیٹیاں بنائی جائیں جس میں اوورسیزکوبھی نمائندگی دی جائے تاکہ اوورسیزکودرپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوسکیں ۔چوہدری سرورنے کہا کہ وہ اوورسیزکے مسائل کوسب سے زیادہ اور بہترطورپرسمجھتے ہیں کیونکہ وہ خود اوورسیزپاکستانی ہیں لہذا موجودہ حکومت سے درخواست ہے اوورسیزکے مسائل کوترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پرکام کیاجائے ۔گرینڈاوورسیزکلب کے قیام کامقصدہی اوورسیزکے مسائل کے حل کے لیئے ایک جامع پلیٹ فارم مہیاکرناتھاجہاں ہرکوئی اپنامسئلہ بیان کرسکتاہے۔
پہلی بین الاقوامی کانفرنس میں دنیابھرسے شرکت کرنے والے وفودکے رہنماؤں اورمقررین نے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین جی او سی چوہدری محمدسرورپراپنے بھرپوراعتمادکااظہارکیااور اوورسیزکی آوازبننے پرچوہدری محمدسرورکاشکریہ اداکیاجنہوں نے جی اوسی پلیٹ فارم بناکرتمام اوورسیزکوایک لڑی میں پرودیاہے تمام مقررین نے گرینڈاوورسیزکلب کی جانب سے منعقدہ پہلی بین الاقوامی کانفرنس کے کامیاب انعقادپرچئیرمین اور دیگرانتظامیہ کومبارکبادپیش کی اور امید ظاہرکی کہ اب انشاااللہ اوورسیزکے مسائل حل ہونگے۔
کانفرنس کے دوسرے دن گورنرپنجاب بلیغ الرحمان نے گورنرہاؤس لاہور میں کانفرنس میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کے اعزازمیں ظہرانہ کااہتمام کیااوران سے خصوصی ملاقات کی جس میں اوورسیزکے مسائل بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔گورنربلیغ الرحمان نے اوورسیزوفود کواپنی حکومت کی جانب سے اوورسیزکے مسائل حل کرانے کی بھرپوریقین دہانی اوراپنے بھرپورتعاون کاوعدہ کیا۔کانفرنس میں وزیربرائے ریلوے وہوابازی خواجہ سعدرفیق نے خصوصی شرکت کی۔ظہرانے کے اختتام پرچئیرمین گرینڈاوورسیزکلب وسابق گورنرپنجاب چوہدری محمدسرورنے کانفرنس میں شرکت کرنے والے اوورسیزمیں خصوصی "تعریفی ایوارڈزاورسرٹیفکیٹ "پیش کیئے۔گورنرپنجاب نے تمام مہمانوں کے ساتھ تصاویربنوائیں