ممبرقومی اسمبلی و صدر پی ایم ایل ن گلف چوہدری احسان الحق باجوہ کی سربراہی میں
پاکستان مسلم لیگ ن یواےای کے وفد کی دبئی میں قائد میاں محمدنوازشریف سے خصوصی ملاقات
پارٹی کے دیرینہ ومخلص کارکن چوہدری محمدالطاف مرحوم کے لیئے دعائے مغفرت اورخدمات پرخراج عقیدت
دبئ (اردوویکلی) قائدپاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی دورہ متحدہ عرب امارات کے دوران پی ایم ایل (ن) یواےای کے وفد سے طویل ملاقات جس میں پارٹی کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نوازبھی موجود تھیں۔
ابتدائی کلمات کے بعد پارٹی قائد میاں نوازشریف نے پاکستان مسلم لیگ ن یواےای کے مرحوم صدر ودیرینہ سینئیر ترین کارکن چوہدری محمد الطاف اور دیگر فوت شدگان کی مغفرت کیلئے دعا کی اوربالخصوص چوہدری الطاف جیسے مخلص وبے لوث کارکن کی پارٹی کے لیے خدمات کو سراہا اور خراج عقیدت پیش کیا۔
میاں محمد نوازشریف نے ملک کی موجودہ سیاسی ومعاشی صورتحال بارے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان تاریخ کے بدترین دور سے گزررہاہے انہوں نےپاکستان کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار ان لوگوں قرار دیا جنہوں نے اقتصادی طور پر ابھرتاہوا پاکستان برباد کر کے رکھ دیا،عدالتوں کے منصفوں نے ایسے ایسے نامنصفانہ فیصلے دیے جن کاانسانی تاریخ میں کہیں ذکر نہیں ملتا۔میاں نوازشریف نے پاکستان کی موجودہ اقتصادی بدحالی کا ذمہ داراس ٹرائیکا کوقراردیاجن کے گٹھ جوڑ نے ملک کومعاشی طورپردیوالیہ کردیا جس کی وجہ سے آج ہم اپنے ہمسایہ ممالک سے بھی بہت پیچھے چلے گئے ہیں۔میاں نوازنے کہا کہ، گو حالات بہت خراب ہیں مگرمیں مایوس نہیں اورانشاءاللہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان واپس ایک بار پھراپنی ترقی کی انہی منازل کو طے کرے گا ۔
وفدکے سربراہ پاکستان مسلم لیگ ن گلف ریجن کے صدر و ممبر قومی اسمبلی چوہدری احسان الحق باجوہ نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات میں آمد پرمیاں نواز شریف کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ قائد محترم میاں محمد نواز شریف پاکستان کی ترقی میں لازم و ملزوم ہیں اگر ملک کو بچانا ہے تومیاں محمد نواز شریف کواقتدارمیں واپس لاناہوگاچئیرمین محمد غوث قادری نے میاں نواز شریف کو خوش کہا اور قائد محترم کے سنہری دور کو واپس لانے کی خواہش کا اظہار کیا۔صدر مصطفٰی مغل نے خوش آمدید کہا جنرل سیکریٹری راجہ ابوبکر آفندی نے میاں نواز شریف کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ اگر نوازشریف کے تینوں ادوار کی ترقی کا دورانیہ نکال دیں تو پیچھے صفر بچتا ہے۔سابق ایم پی اے آزاد علی تبسم نے پارٹی قائد کو خوش آمدید کہا پاکستان اور نواز شریف لازم ملزوم ہیں۔میٹنگ میں پاکستان مسلم لیگ ن گلف کے جنرل سیکریٹری افتخار بٹ ،سینئیرنائب صدریواے ای خواجہ عبدالوحید پال، سینئر نائب صدر چوہدری عبدالغفار،جنرل سیکریٹری راجہ ابوبکرآفندی،آزادعلی تبسم،چئیرمین محمدغوث قادری، صدر مصطفے مغل ،نائب صدر چوہدری فیصل الطاف اور نائب صدر راجہ خالد محمود بھی موجود تھے۔پاکستان مسلم لیگ (ن)یواے ای کے سینئیرعہدیداران کی جانب سے قائدپاکستان مسلم لیگ میاں محمدنوازشریف کوپھول پیش کئیے گئے۔