پنجاب حکومت، پی سی بی کے مسائل خوش اسلوبی سے حل ہوگئے

47

فریقین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شائقین کو سیکیورٹی کے بہترین انتظامات مہیا کیے جائیں گے۔
فریقین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شائقین کو سیکیورٹی کے بہترین انتظامات مہیا کیے جائیں گے۔

پنجاب حکومت کے نمائندوں اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام کے مابین نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف اور سینئر حکام شامل ہوئے جبکہ پنجاب حکومت کی طرف سے چیف سیکریٹری اور صوبائی وزراء ملاقات میں موجود تھے۔

پنجاب حکومت اور پی سی بی حکام کی ملاقات بہترین ماحول میں ہوئی، جس کے نتیجے میں تمام مسائل خوش اسلوبی سے حل ہوگئے۔

ساتھ ہی فریقین کے درمیان اتفاق ہوا کہ مستقبل میں ایک نیا میکنزم بنایا جائے گا تاکہ آئندہ معاملات خوش اسلوبی سے چلائے جا سکے۔

ملاقات کے دوران دونوں پارٹیوں نے ملتان اور لاہور میں ہونے والے اے سی سی ایشیا کپ کے میچوں کے دوران کرکٹ کے شائقین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کا یقین دلایا۔

تمام فریقین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شائقین کو سیکیورٹی کے بہترین انتظامات مہیا کیے جائیں گے تاکہ وہ کھیل سے لطف اندوز ہو سکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }