روسی خلائی جہاز لونا 25 چاند کے مدار میں داخل

81
تصویر بشکریہ: رائٹرز۔
تصویر بشکریہ: رائٹرز۔

روس کا چاند پر بھیجا جانے والا خلائی مشن لونا 25 چاند کے مدار میں داخل ہوگیا۔ 

ماسکو سے روسی خلائی ایجنسی کے مطابق خلائی جہاز لونا 25 چاند کے مدار میں ایک ہفتہ گزارنے کے بعد سطح پر اترے گا۔ 

روسی خلائی ایجنسی نے مزید بتایا کہ لونا 25 چاند پر پانی کی ممکنہ موجودگی جاننے کیلئے قطب جنوبی سے نمونے لے گا۔ 

روسی خلائی ایجنسی کے مطابق روس نے 47 سال بعد 11 اگست کو اپنا خلائی مشن چاند پر روانہ کیا ہے۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق امریکا، چین اور روس سمیت کوئی بھی اب تک چاند کے قطب جنوبی میں کامیاب لینڈنگ نہیں کرسکا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }