امریکی پولیس کا گھر پر چھاپہ، کچھ دیر بعد 98 سالہ خاتون چل بسی

108
فوٹو،اسکرین گریب
فوٹو،اسکرین گریب

امریکی پولیس نے 98 سالہ خاتون کے گھر پر چھاپا مارا جس کے کچھ دیر بعد خاتون کی موت کی خبر سامنے آگئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 98 سالہ خاتون مقامی اخبار کی شریک مالک تھیں اور ان کی موت کی وجہ پولیس چھاپے کے دوران پیدا ہونے والے تناؤ کو بتایا جارہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق کینساس میں پولیس نے 11 اگست کو ایک سرچ وارنٹ کی بنیاد پر معمر خاتون جان مائر کے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس چھاپے کے 24 گھنٹے سے بھی کم وقت کے بعد جان مائر کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔

خاتون کے بیٹے ایرک نے کہا ہے کہ چھاپے کے نتیجے میں پیدا ہونے والا تناؤ ماں کی موت کا باعث بن گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بوڑھی خاتون کے گھر پر چھاپہ مارنے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر بھی وائرل ہوگئی ہے۔

مقامی اخبار کی خاتون پبلشر کو پولیس افسروں کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ میرے گھر سے نکل جاؤ، میں تمہیں اپنے گھر میں نہیں دیکھنا چاہتی، ان چیزوں میں سے کسی کو بھی ہاتھ مت لگاؤ، یہ تم کیا کر رہے ہو؟ یہ پرسنل پیپرز ہیں، یہاں سے چلے جاؤ۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اخبار کے دفتر اور سٹی کونسل کے ایک رکن کے گھر پر بھی اسی دن چھاپا مارا گیا تھا جب ایک مقامی ریستوران کے مالک نے دعویٰ کیا تھا کہ ’ماریون کاؤنٹی ریکارڈ‘ اخبار نے غیر قانونی طور پر اس کے بارے میں معلومات حاصل کی تھیں۔

مقامی اخبار نے رپورٹ کیا ہے کہ مائر حد سے زیادہ گھبراہٹ میں تھیں اور انہوں نے چھاپے کے بعد گھنٹوں صدمے اور غم میں گزارے اور اسی صدمے میں وہ چل بسیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }