بیس بال میچ کے دوران گولیاں لگنے سے دو خواتین زخمی

13

فائرنگ کے بعد پولیس اہلکار اسٹیڈیم کے باہر موجود ہیں۔
فائرنگ کے بعد پولیس اہلکار اسٹیڈیم کے باہر موجود ہیں۔

امریکا کے شہر شکاگو میں بیس بال میچ کے دوران گولیاں لگنے سے دو خواتین زخمی ہوگئیں۔ میچ دیکھنے کیلئے بیس بال گراؤنڈ میں 22 ہزار تماشائی موجود تھے۔

شکاگو وائٹس ساکس اور اوکلینڈ ایتھلیٹکس کے درمیان مقابلہ جاری تھا۔

42 سالہ خاتون کو ٹانگ میں گولی لگی، انہیں شکاگو میڈیکل سینٹر لے جایا گیا جہاں ان کی حالت بہتر ہے۔

26 سالہ خاتون کے پیٹ سے گولی چھو کر نکل گئی اس لیے انہیں طبی امداد کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

یہ واضح نہیں ہوسکا کہ گولیاں میدان کے اندر چلیں یا باہر سے، فائرنگ کے باوجود بھی بیس بال میچ جاری رہا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }