پاکستان اور بھارت کا اچھا میچ دیکھنے کو ملے گا، کوچ نیپال کرکٹ ٹیم

106
مونٹی دیسائی، ہیڈ کوچ نیپال کرکٹ ٹیم - فوٹو بشکریہ پی سی بی / ٹوئٹر
مونٹی دیسائی، ہیڈ کوچ نیپال کرکٹ ٹیم – فوٹو بشکریہ پی سی بی / ٹوئٹر

نیپال کرکٹ ٹیم کے کوچ مونٹی دیسائی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کا اچھا میچ دیکھنے کو ملے گا۔

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مونٹی دیسائی کا کہنا تھا کہ ورلڈ کلاس بولرز کو آج ہمارے لڑکے فیس کر رہے تھے۔ 

انہوں نے کہا کہ ہماری فیلڈنگ بہتر نہیں تھی، فیلڈنگ کو بہتر کرنا ہوگا۔

انکا کہنا تھا کہ بابر اعظم اور افتخار احمد کی پارٹنرشپ بہت اچھی رہی۔ 

نیپال کرکٹ ٹیم کے کوچ کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ ایک بڑا ایونٹ ہے، میں نے کراؤڈ کو بہت انجوائے کیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نیپال نے ایونٹ کےلیے کوالیفائی کیا، بہتر کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }