امریکا، سمندری طوفان جارجیا کی طرف بڑھنے لگا

105

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سمندری طوفان امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرانے کے بعد جارجیا کے جنوبی ساحلوں کی طرف بڑھنے لگا ہے۔ 

غیرملکی میڈیا کے مطابق ریاست فلوریڈا سے ٹکرانے کے بعد طوفان ’ایڈالیا‘ کی شدت کیٹیگری 3 سے کم ہوکر کیٹگری ون ہوگئی ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنوبی کیرولائنا جانے سے پہلے طوفان کی شدت مزید کم ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ سمندری طوفان ’ایڈالیا‘ کے فلوریڈا کے ساحل سے ٹکرانے کے بعد 3 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طوفان 125 میل فی گھنٹہ رفتار کی ہواؤں کے ساتھ مغربی ساحلوں سے ٹکرایا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }