پہلی شادی کی ناکامی ایک مشکل اور تکلیف دہ وقت تھا، ماہرہ خان
پاکستان شوبز انڈسٹری کی سُپر اسٹار ماہرہ خان نے حالیہ انٹرویو کے دوران اپنی ناکام شادی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے سابق شوہر اور وہ ایک دوسرے کے نئے پارٹنرز کا احترام کرتے ہیں اور بیٹے اذلان کی تربیت و پروریش مشترکہ طور پر کرتے ہیں۔