ابوظہبی سے جدہ جانے والی سعودی پرواز میں ایمرجنسی

91

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ابوظہبی سے جدہ کے لیے اڑان بھرنے والی سعودی ایئر لائن کی پرواز نے ہنگامی صورتحال پیدا ہونے پر نصف گھنٹے بعد واپس لینڈنگ کی۔ 

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پرواز ایس وی 571 نے مقامی وقت کے مطابق شام سہہ پہر تین بجکر 28 منٹ پر جدہ کے لیے ٹیک آف کیا۔ 

روانگی کے 15 منٹ بعد ایئربس اے 320 طیارہ 25500 فٹ کی بلندی سے اچانک نیچے آنے لگا، ایئر ٹریفک کنٹرولر کی ہدایت ملنے پر پائلٹ نے واپسی کی راہ لی۔ 

ابوظہبی سے جدہ جانے والی سعودی پرواز میں ایمرجنسی

اس دوران فلائٹ ریڈار کو طیارے سے ہنگامی صورتحال کے سگنل بھی موصول ہوئے۔ بعد اذاں طیارے نے سہہ پہر چار بجکر 5 منٹ پر ابوظہبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر محفوظ لینڈنگ کی۔ 

فنی خرابی دور کئے جانے کے بعد یہی طیارہ شام 5 بجکر 5 منٹ پر منزل کے لیے روانہ ہوا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }