جارجیا کا یوکرینی انٹیلیجنس پر حکومت گرانے کی سازش کا الزام

13

یوکرین جنگ میں حصہ لینے والے جارجیا کے جنگجو، فائل فوٹو
یوکرین جنگ میں حصہ لینے والے جارجیا کے جنگجو، فائل فوٹو

جارجیا نے اپنے سابق نائب وزیر داخلہ اور موجودہ نائب سربراہ یوکرین انٹلیجنس پر حکومت کا دھڑن تختہ کرنے کی سازش کا الزام عائد کیا ہے۔

جارجیا کے سابق وزیر جارجی لورٹکیپنیزے اب یوکرین کی ملٹری انٹیلیجنس کیلئے بطور نائب سربراہ کام کررہے ہیں۔

اسٹیٹ سیکیورٹی سروس کا کہنا ہے کہ اس نے جارجی کی سربراہی میں کام کرنے والے ایک گروپ کو مانیٹر کیا ہے جس نے یوکرین جنگ میں حصہ لینے والے جارجین جنگجوؤں کو استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔

سیکیورٹی سروس نے بیان میں کہا کہ اگر یورپی یونین جارجیا کو رکن نہیں بناتی تو اس صورت میں یہ جنگجو، نوجوانوں کو بغاوت پر اکسائیں گے۔

پچھلے برس یوکرین اور مولدووا کو یورپی یونین کی رکنیت مل گئی تھی لیکن برسلز نے کہا تھا کہ تبلسی حکومت سیاسی تقسیم کم کرے اور ریاستی اداروں کی فعالیت میں بہتری لائے تب اسے رکنیت دی جاسکتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }