نیوزی لینڈ کے اہم فاسٹ بولر کی ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے فیصلہ آئندہ ہفتے ہو گا

123
فائل فوٹو
فائل فوٹو

نیوزی لینڈ کرکٹ نے حال ہی میں انجری کا شکار ہونے والے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی کے حوالے سے اپ ڈیٹ جاری کر دی۔

ٹم ساؤتھی کا انگوٹھا ہفتے کو انگلینڈ کے خلاف آخری ون ڈے میچ میں فریکچر ہو گیا تھا۔

اس حوالے سے نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ ٹم ساؤتھی کے انگوٹھے کی جمعرات کو سرجری ہو گی، ان کی ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ آئندہ ہفتے سرجری کی رپورٹ کے بعد کیا جائے گا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے کہا کہ اُمید ہے کہ سرجری کامیاب ہو گی اور وہ جلد صحت یاب ہوں گے، ٹم ساؤتھی کے دائیں انگوٹھے میں پن یا پیچ لگیں گے۔

فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی
فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی

انہوں نے کہا کہ دیکھنا یہ ہے کہ ٹم ساؤتھی واپسی پر کس حد تک درد برداشت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کا ورلڈ کپ میں پہلا میچ 5 اکتوبر کو انگلینڈ کے خلاف ہے۔

نیوزی لینڈ کے وارم اپ میچز پاکستان (29 ستمبر) اور جنوبی افریقا (2 اکتوبر) کے خلاف شیڈول ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }