
آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے آرمینیا اور یورپی یونین کے ساتھ آج ہونے والے مذاکرات میں شرکت سے انکار کر دیا۔
آذربائیجانی صدر میٹنگ میں ترکیہ کی نمائندگی چاہتے تھے لیکن اجلاس میں شرکت کرنے والے جرمنی اور فرانس نے اعتراض کیا تھا۔
اجلاس کا مقصد نگورنو کاراباخ میں مزید کشیدگی کو روکنا اور بات چیت کو بحال کرنا تھا۔
آذربائیجان کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے رپورٹ کیا ہے کہ صدر الہام علیوف نے مذاکرات میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن صدر نے کہا ہے کہ وہ آرمینیا کے وزیراعظم اور یورپی یونین کونسل کے صدر کے ساتھ تین طرفہ فارمیٹ میں بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔
دوسری جانب آرمینیا کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ وہ یورپی یونین کونسل کے صدر، فرانس اور جرمنی کے رہنماؤں کے ساتھ اسپین میں آج ہونے والے مذاکرات میں شرکت کریں گے۔