
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023ء میں بھارتی بیٹر شبمن گل کی بیماری پر کوچ راہول ڈریوڈ نے اپ ڈیٹ کردیا۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو میں راہول ڈریوڈ نے کہا کہ شبمن گل آج بہتر محسوس کر رہے ہیں، میڈیکل ٹیم اُن کی صحت کی صورتحال بدستور مانیٹرنگ کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں ابھی وقت ہے، دیکھتے ہیں، میڈیکل پینل کیا فیصلہ کرتا ہے۔
بھارتی کوچ نے مزید کہا کہ میڈیکل ٹیم نے شبمن گل کو ابھی میچ سے رولڈ آؤٹ نہیں کیا، دیکھتے ہیں کہ کل بھارتی بیٹر کی طبیعت کیسی رہتی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شبمن گل ڈینگی بخار میں مبتلا ہیں، بیماری کے باعث اُن کی آسٹریلیا کے خلاف پہلے میچ میں شرکت غیر یقینی ہے۔