
امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن ایک بار پھر اسرائیل کے دورے پرتل ابیب پہنچ گئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق انٹونی بلنکن کی مقبوضہ بیت المقدس میں وزیرِاعظم نتین یاہو سے دوبارہ ملاقات متوقع ہے۔
اسرائیل حماس تنازع پر بات چیت کے لیے انٹونی بلنکن نے 6 عرب ملکوں کا دورہ کیا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس نے اسرائیل کے 199 افراد کو یرغمال بنا رکھا ہے۔
یاد رہے کہ فلسطین اور اسرائیل کی کشیدگی پر پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ غزہ میں 10 لاکھ سے زائد افراد کے بھوک سے مرنے کا خطرہ ہے۔
یہ بات پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن نے فلسطین کی صورتِ حال پر اقوام متحدہ کو لکھے گئے خط میں کہی ہے۔
پی پی اے نے خط میں کہا ہے کہ غزہ میں خوراک کی کمی سنگین انسانی بحران کو جنم دے سکتی ہے، ہزاروں زخمی غزہ کے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
پی پی اے کی جانب سے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ فوری جنگ بندی کے لیے اثر و رسوخ استعمال کرے۔