کیا آپ بتاسکتے ہیں یہ کس بالی ووڈ اداکارہ کے بچپن کی تصویر ہے؟

60
بشکریہ سوشل میڈیا۔
بشکریہ سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنے بچپن کی تصویر شیئر کی ہے۔ بچپن کی اس تصویر میں اداکارہ روایتی کشمیری لباس میں ملبوس اور نہایت ہی شاندار جیولری میں بہت خوبصورت نظر آرہی ہیں۔

کیا آپ بتاسکتے ہیں کہ یہ کس اداکارہ کے بچپن کی تصویر ہے؟

 جی ہاں یہ بالی ووڈ کی ساؤتھ فلموں کی خوبرو اداکارہ کاجل اگروال کے بچپن کی تصویر ہے۔ 

ممبئی میں پیدا ہونے والی 38 سالہ کاجل نے 2011 کی بالی ووڈ فلم سنگھم سے کافی شہرت حاصل کی تھی۔

انٹرنیٹ صارفین اداکارہ کی بچپن کی اس خوبصورت تصویر کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے اور کمنٹس سیکشن میں بڑی تعداد میں دل کے ایموجیز شیئر کیے۔

اس موقع پر کسی نے انہیں بیوٹی کوئن آف انڈین سنیما کہا تو کسی نے کچھ اور تشبہہ دی۔ 

اداکارہ کو پہنچاننے کے لیے بہت زیادہ دلچسپی کے باوجود پرستاروں کی بڑی  تعداد کو مشکل کا سامنا رہا۔ 

تاہم اس حوالے سے کچھ اشارے بھی دیے گئے، جیسے کہ اداکارہ نے ایس ایس راجہ مولی کی بلاک بسٹر فلم میں مرکزی کردار ادا کیا جبکہ اجے دیو گن کے ساتھ بھی ایک فلم میں کافی شہرت حاصل کی۔

اسکے علاوہ انہوں نے اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز 2004 کی فلم ’کیوں ہوگیا نا‘ سے کیا، اس فلم میں امیتابھ بچن، ایشوریا رائے بچن اور ویوک اوبرائے نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }