
معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے امریکا کے شہر نیویارک کے گٹر کے ڈھکن کی ویڈیو شیئر کردی۔
اپنے انسٹاگرام پر شہزاد رائے نے امریکی شہر نیویارک کی ایک سڑک پر بنے گٹر کے ڈھکن کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بھارت کا بھی ذکر کیا۔
شہزاد رائے نے کہا کہ نیویارک شہر میں چلتے چلتے گٹر کے ڈھکن پر میری نظر پڑگئی جو بھارت بنا رہا ہے۔
گلوکار نے مزید کہا کہ اگر امریکا کے گٹر کے ڈھکن بھی بھارت بنا رہا ہے تو سوچیں وہ اور کیا کیا بنا رہا ہوگا۔
شہزاد رائے کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔