اسرائیل کی غزہ کے شہریوں کو دوبارہ جنوب میں منتقل ہونے کی وارننگ

44
فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

اسرائیل کے غزہ پر فضائی اور زمینی حملے جاری ہیں جس میں شہید فلسطینیوں کی تعداد آٹھ ہزار سے تجاوز کرگئی۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کے شہریوں کو دوبارہ جنوب میں منتقل ہونے کی وارننگ دے دی۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ کےشہدا میں 3 ہزار 324 بچےشامل ہیں۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جنوب میں غزہ کے شہری پانی، خوراک اور ادویات حاصل کرسکیں گے۔

آج سے امریکا اور مصر کی غزہ کےلیے انسانی امداد کی کوششوں کو بڑھایا جائے گا دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی پرتشدد کارروائیاں جاری ہیں۔

مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کے چھاپوں کے دوران فائرنگ میں تین فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔ مغربی کنارے میں 7 اکتوبر سے اب تک جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 114 ہوگئی ہے۔

اِدھر متحدہ عرب امارات کی درخواست پر سلامتی کونسل کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا گیا، اجلاس میں غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان پیر کو واشنگٹن کا دورہ کرینگے، امریکی میڈیا کے مطابق دورہ امریکا میں سعودی وزیر دفاع اعلیٰ امریکی اہلکاروں سے ملاقات کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }