پیرس میٹرو اسٹیشن پر خاتون کی دھماکا کرنے کی دھمکی، پولیس فائرنگ سے شدید زخمی

86
تصویر بشکریہ: سوشل میڈیا۔
تصویر بشکریہ: سوشل میڈیا۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس کے میٹرو اسٹیشن پر نقاب پوش خاتون کی دھماکا کرنے کی دھمکی کے بعد پولیس نے فائرنگ کر کے خاتون کو زخمی کر دیا، تلاشی پر خاتون کے پاس سے کوئی بارودی مواد نہیں ملا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پیرس کے میٹرو اسٹیشن پر نقاب پوش خاتون نے تم سب مرو گے۔ جس کے بعد خاتون نے خود کو دھماکے سے اُڑانے کی دھمکی دی۔

خاتون کے خود کو پولیس کے حوالے نہ کرنے پر پولیس نے خاتون پر فائرنگ کی جس سے خاتون زخمی ہوگئی، تلاشی لینے پر خاتون کے پاس سے کوئی بارودی مواد نہیں ملا۔

زخمی خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، واقعے سے متعلق پولیس کی تفتیش جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }