ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

9
Print Friendly, PDF & Email
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ویسٹ انڈیز کے کرکٹر سنیل نارائن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ 

اپنے بیان میں مایہ ناز اسپنر کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رہا ہوں، فرنچائز کرکٹ کھیلتا رہوں گا۔

سنیل نارائن نے کہا کہ سپورٹ کرنے پر فیملی اور والد کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ساتھ میں انہوں نے کرکٹ ویسٹ انڈیز، کوچنگ اسٹاف اور فینز کا بھی شکریہ ادا کیا۔ 

سنیل نارائن کا کہنا تھا کہ 4 برس قبل ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی تھی۔

خیال رہے کہ سنیل نارائن نے ویسٹ انڈیز کےلیے 6 ٹیسٹ، 65 ون ڈے اور 51 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.