افغانستان کیخلاف میچ سے قبل اسٹیو اسمتھ کی طبیعت ناساز

69
آسٹریلیا کے بیٹر اسٹیو اسمتھ-----فائل فوٹو
آسٹریلیا کے بیٹر اسٹیو اسمتھ—–فائل فوٹو

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف میچ سے قبل آسٹریلیا کے بیٹر اسٹیو اسمتھ کی طبیعت ناساز ہو گئی۔

اس حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ اسٹیو اسمتھ کو گزشتہ چند دنوں سے چکر آ رہے ہیں، ان کو اس سے پہلے بھی کئی بار چکر آنے کی علامات کا سامنا رہا ہے۔

اسٹیو اسمتھ کا کہنا ہے کہ مجھے چند دنوں سے چکر آنے کی علامات رہی ہیں، اُمید ہے کہ افغانستان کے خلاف میچ سے قبل ٹھیک ہوں گا۔

آسٹریلوی کھلاڑی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس وقت میں کچھ اچھا محسوس نہیں کر رہا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }