تنازعہ جموں وکشمیرکوعوامی امنگوں اوراقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیاجائے(سفیرپاکستان)
دنیابھرکی طرح سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں بھی یوم استحصال کشمیرکی مناسبت سے تقریب کاانعقاد۔
پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کی شرکت
تنازعہ جموں و کشمیرکو کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کیاجائے
بین الاقوامی برادری مسئلہ کے حل کے لیے اپنا فعال کردار اداکرے( سفیر فیصل نیاز ترمذی)۔
ابوظہبی(پریس ریلیز)::یواے ای میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے جموں و کشمیر کے تنازعہ کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کے لیے بین الاقوامی برادری کے فعال کردار کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔
انہوں نے یہ بات پاکستان کے سفارت خانے کی جانب سے 5 اگست 2019 کے بھارتی غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ حیثیت کو تبدیل کرنے کے لئے بھارت کے غیر قانونی اقدام کے 5 سال مکمل ہونے کے موقع پر یوم استحصال کشمیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی و کشمیری نے شرکت کی
سفیر فیصل نیاز ترمذی نے یوم استحصال کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے بھارتی غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھارت کی بربریت کا ذکر کیا جس کے نتیجے میں کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی جاری ہے۔ انہوں نے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدامات کو اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں سمیت بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔
سفیرپاکستان نے جموں و کشمیر کے تنازعہ کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کے لیے بین الاقوامی برادری کے فعال کردار کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کشمیریوں کو ان کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کے لیے ان کی منصفانہ جدوجہد میں سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت فراہم کرنے کے پاکستان کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔ تقریب کے دوران بھارتی غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم اور کشمیریوں کی حالت زار پرفلمائی گئی خصوصی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔