ولی عہدابوظہبی عزت مآب شیخ خالد بن محمد بن زاید آلنہیان کا دورہ پاکستان۔
ولی عہد ابوظہبی کی ایوان صدر آمد۔
نشان پاکستان ایوارڈ سے نوازا گیا۔
دورے کے دوران متعدد معاہدوں اورمفاہمتی یادداشتوں پردستخط۔۔
اسلام آباد(اردوویکلی )::وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی دعوت پر ابوظبی کے ولی عہدعزت مآب شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان پاکستان کے ایک روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے۔نور خان ایئربیس پہنچنے پر صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کا والہانہ استقبال کیا، ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کوروایتی لباس میں ملبوس دو بچوں نے پھولوں کے گلدستے پیش کئےابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کو وزیراعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر دیا گیا۔اور مسلح افواج کے خصوصی دستے نے ان کو سلامی دی۔
ایوان صدر آمد پر صدر آصف زرداری نے معزز مہمان کا استقبال کیا ایوان صدر میں منعقدہ تقریب کے دوران شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کو نشان پاکستان ایوارڈ سے نوازا گیا۔جو ولی عہد ابوظبی شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کی پاکستان کیلئے خدمات کا اعتراف ہے۔ولی عہد کی غیر معمولی خدمات اور پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر نشان پاکستان کا اعزاز دیا گیا، ولی عہد ابوظبی نے تجارتی، اقتصادی، سرمایہ کاری کے شعبے میں تعاون کے فروغ کیلئے کردار اداکیا۔
تقریب میں آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر،وزیراعظم شہبازشریف،خاتون اول آصفہ بھٹو، بلاول بھٹوزرداری وفاقی کابینہ کے ارکان سمیت اعلیٰ حکام بھی تقریب میں شریک ہوئے ۔
معززمہمان کے استقبال کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو خوبصورتی سے سجایا گیااورراستے میں خیرمقدمی بینرز اور جھنڈے آویزاں کیے گئے ۔
شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا ایک وفد بھی پاکستان آیاجس میں عزت مآب شیخ زاید بن حمدان بن زاید النہیان، انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی کے ذیلی ادارے کے چیئرمین ، شیخ خلیفہ بن طحنون بن محمد النہیان، ابوظہبی ولی عہد عدالت کے چیئرمین؛ علی محمد حماد الشمسی، سپریم کونسل برائے قومی سلامتی کے سیکرٹری جنرل؛ محمد حسن السویدی، وزیر سرمایہ کاری؛ ابوظہبی ایگزیکٹو کونسل کے سیکرٹری جنرل سیف سعید غوباش؛ ابوظہبی میڈیا آفس کی ڈائریکٹر جنرل مریم عید المحیری؛ غنیم السویدی، سپریم کونسل برائے قومی سلامتی میں سیکیورٹی امور کے ڈائریکٹر جنرل؛ حماد عبید الزعابی، اسلامی جمہوریہ پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر؛ شادی ملک، اتحاد ریل کے سی ای او؛ اے ڈی پورٹس گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر اور گروپ سی ای او کیپٹن محمد جمعہ الشمسی؛ سید بصر شعیب، انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی کے سی ای او اور منیجنگ ڈائریکٹر؛ اور امیرال ریسورس کے چیئرمین علی راشد الراشدی اور دیگر۔وزرا،اعلیٰ حکام اور کاروباری شخصیات بھی شامل ہیں،متحدہ عرب امارات میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفیرجناب فیصل نیازترمذی بھی وفد کی معاونت کے لیئے خصوصی طور پاکستان پہنچے ۔
یہ دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتا ہے اور دوطرفہ اقتصادی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد زاید النہیان کے دورۂ پاکستان میں متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان کان کنی کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ ہوا، ریلوے کے شعبے میں دو مفاہمتی یادداشتوں پردستخط ہوئے اورانفرا اسٹرکچر کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دستاویزات کا تبادلہ کیا گیاکیا۔ اورمتعدد معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پردستخط کیے گئے۔
یاد رہے ولی عہد ابوظہبی عزت مآب شیخ خالدبن محمدبن زایدآلنہیان ابو ظہبی کی سپریم کونسل برائے مالیاتی واقتصادی امور کے رکن اور انویسٹمنٹ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے بھی رکن ہیں جبکہ ابو ظہبی نیشنل آئل کمپنی کے بورڈ ممبر بھی ہیں۔
ابوظبی ولی عہد سربراہ نیشنل سیکیورٹی اور ڈپٹی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر بھی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں، مارچ 2023 میں انہیں ابوظہبی کا ولی عہد اور ابو ظبی ایگزیکٹو کونسل کا چیئرمین مقرر کیا گیا۔پاکستان میں کاروبار،تجارت ،سرمایہ کاری کے تناظر میں ابوظبی ولی عہد کا دورہ اہمیت کا حامل ہے۔
ایک روزہ کامیاب دورے کی تکمیل کے بعد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کو اسلام آباد کے نور خان ایئر بیس سے وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد شہباز شریف نے الوداع کیا۔
شیخ خالد بن محمد بن زاید آل نھیان نے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور اسلامی جمہوریہ پاکستان اور اس کے عوام کے لیے مسلسل ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔