پراجیکٹس آف دی 50 ‘ کے فلسفہ میں شامل اقدامات شامل مائکرو اکانومی کوغیر روایتی ذرائع سے ترقی دیں گے(محمدجلال الریائسی)۔
ابوظہبی(اردوویکلی):: گزشتہ روزمتحدہ عرب امارات نے نجی شعبے میں نئے مواقع پیدا کرنے کی غرض سے 24 ارب درہم کی لاگت سے اصلاحات اور مالی مراعات کا اعلان کیا گیا جس میں نجی شعبہ میں ملازمت کے ہزاروں مواقع پیداکیئے جائینگے پرڈائریکٹرجنرل وام ومعروف تجزیہ نگار محمدجلال الریائسی نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات حکومت کے ‘ پراجیکٹس آف دی 50 ‘ کے دوسرے سیٹ (مرحلہ ) کے اجراء کے بعد دو ہفتوں سے بھی کم وقت میں اس نے اختراعی توانائیوں اور مزید زیادہ مسابقتی و پرکشش اقتصادی ماحول کی تشکیل میں اپنی افادیت اجاگر کردی ہے ۔ ‘ پراجیکٹس آف دی 50 ‘ کے پہلے سیٹ میں عوام کو بااختیار بنانے کیلئے ملک کے آئیندہ 50 سال کے سفر کے قومی پروگرامز کا روڈ میپ دیا گیا تھا ۔ ‘ پراجیکٹس آف دی 50 ‘ کے اس فلسفہ میں اقدامات شامل ہیں وہ مائکرو اکانومی کو نئی غیر روایتی ذرائع سے ترقی دیں گے اور آنے والی نسلوں کے مفاد میں مجموعی ترقی کے عمل کا قیام کریں گے، اس کا دوسرا سیٹ مجموعی اگرچہ مقاصد کے حوالے سے الگ ہے تاہم اہداف کے تناظر میں پہلے سیٹ سے جدا نہیں ہے ، اس کا ہدف ملک کی معیشت اور پیداواری عمل کے فائدہ کیلئے ہے ۔ اس سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے ، قومی مسابقتی صلاحیتوں کی شمولیت کی جائے گی ، تربیت کے بہترین مواقع فراہم ہونگے اور ان سب کو لیبر مارکیٹ سے شامل کیا جائے گا ، طویل مدتی سٹریٹجک ویژن میں حکومت اور نجی شعبوں ، ترقیاتی شراکت داروں پر توجہ مرکوز رکھی گئی ہے تاکہ مختلف شعبوں میں انکی اختراعی و تخلیقی توانائیوں کو بروئے کار لایا جاسکے۔ ان سٹریٹجک اقدامات اور منصوبوں کے اس دوسرے سیٹ میں نجی شعبے میں 75 ہزار اماراتیوں کو کھپایا جائے گا اور یہ آئیندہ 5 برس میں ہوگا ، اس سے نجی شعبہ کو ترقی ملے گی اور باصلاحیت نوجوانوں کی اختراعی مہارت سے فائدہ حاصل کیا جائے گا ، انہیں اعلی کارکردگی اور مسابقت کی بنیاد پر لیبر مارکیٹ آنے کی حوصلہ افزائی دی جائے گی ۔ اس حکمت عملی کے اہم مقاصد میں قومی حکمت وملی منصوبوں کے نئے سائیکل کو قائم کرنا شامل ہے جوکہ ملک میں نجی شعبہ کیلئے ایک نئے عہد کا آغاز کیا جاسکے ۔ یہ دوسرا سیٹ یا مرحلہ ملک کی مضبوط اقتصادی بنیاد پر استوار کیا گیا ہے جوکہ تمام شعبوں اور میدانوں کے حوالے سے ہے ۔ اس کے آغاز سے متحدہ عرب امارات کی حکومت کی اس مستقل حمایت کی عکاسی ہوتی ہے جو کہ وہ اماراتی نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے کرتی ہے تاکہ وہ نجی شعبہ میں شامل ہوکر آگے دیکھنے اور مستقبل کے ویژن کی صلاحیت سے سب کیلئے ایک مستحکم سرمایہ کاری ماحول کو پیدا کریں، یہ دوسرا مرحلہ کئی مثبت نتائج کا باعث ہوگا جن میں قومی کیڈر کو نجی شعبہ میں آگے آنے کیلئے ترغیب دینا شامل ہے ، بالخصوص لیبر مارکیٹ کی سطح پر انہیں آگے لانا ہے اور قومی افرادی قوت کی بنیاد کو وسیع کرنا ہے ۔ اس تمام تر عمل میں نجی شعبہ کو تقویت دینا اور اسکی کثیر جہت ترقی کے ساتھ کئی طرح کے روزگار پیدا کرنے بھی مقاصد میں شامل ہے ” پراجیکٹس آف دی 50 ” کا پہلا اور دوسرا مرحلہ (سیٹس ) ، انسانی سرمایہ کی اہمیت کا اجاگر کرتے ہیں اور ترقی کے ہدف میں انسانیت کی بھلائی شامل ہے جوکہ متحدہ عرب امارات کے اس غیر متزلزل طرزعمل کا عکاس ہے جو کہ اس نے اپنے قیام کے بعد سے اپنا رکھا ہے (بشکریہ وام)۔