ایم ڈی پنجاب گروپ عید کی خوشیاں اپنی ٹیم ممبران کے ہمراہ

58

چوہدری نوازرشیدریحانیہ کی عیدالاضحی کی خوشیاں اپنی ٹیم کے ساتھ

میرے ساتھ پنجاب ٹرانسپورٹ گروپ میں کام کرنے والاتمام اسٹاف مجھے بھائیوں اوربچوں کی طرح عزیزہے(چوہدری نوازرشید ریحانیہ)

ابوظہبی(نیوزڈیسک)::گزشتہ روزیواے ای کی ممتازسماجی وکاروباری شخصیت ،معروف ٹرانسپورٹرمینجنگ ڈائریکٹرپنجاب گروپ آف کمپنیزچوہدری نوازرشیدریحانیہ نے نمازعید  اورسنت ابراہیمی قربانی کی ادائیگی کے بعد مفرق میں واقع اسٹاف کی رہائش گاہ پرجاکراسٹاف کے ساتھ عید منائی ،قربانی کاگوشت تقسیم کیا اور انہیں اپنی اورچوہدری شہبازرشیدریحانیہ کی جانب سے عید کی مبارکباد پیش کی ،اس موقع پرانکے صاحبزادے ڈائریکٹر پنجاب گروپ چوہدری حمزہ نوازریحانیہ اورچوہدری جابرشہبازریحانیہ بھی ہمراہ تھے۔ پنجاب گروپ کی جانب سے تمام اسٹاف کے لیئے ناشتہ کاخصوصی اہتمام کیاگیا۔
اس موقع پراسٹاف نے چوہدری نوازرشیدریحانیہ اور انکے صاحبزادوں کواپنے درمیان پاکرنہائت خوشی کااظہارکیاعید الاضحی کی خوشیوں کودوبالاکرتے ہوئے چندنوجوانوں نے بیدبازی اورروائتی رقص کابھی مظاہرہ کیا۔
اس موقع پرچوہدری نوازرشیدریحانیہ  نے کہا کہ عید کی خوشیوں میں ہمیں اپنے ساتھ کام کرنے والے اپنی ٹیم کے اصل ہیروزکوبھی شامل کرناچاہیئے کیونکہ ہم سب ایک ٹیم کاحصہ ہیں کسی بھی کمپنی یااسٹیبلشمنٹ کااصل اثاثہ اسکے ورکرز ہیں اور ہمیں ہمیشہ ان کی محںت اور قربانیوں کو یاد رکھنا چاہیے۔
انہوں نے اپنی ٹیم کے کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اپنے گھروں سے دور رہ کرعیدمنانا بہت مشکل ہوتاہے اور ہرعید پرمیں اپنی ٹیم ے ساتھ ہی عیدمناتا ہوں میں اورمیرے بڑے بھائی چوہدری شہبازرشیدریحانیہ اپنے اسٹاف کواپنے بھائیوں اوربچوں کی طرح سمجھتے ہیں ان کے سکھ دکھ میں کام آنا اپنافرض سمجھتے ہیں اللہ تعالی ہم سب اور ہماری فیملیزکوخیروعافیت سے اپنی حفظ وامان میں رکھے اللہ ہم سب کاحامی وناصر ہو۔آمین ثم آمین

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }