صدرپاکستان عارف علوی 2روزہ دورے پردبئی پہنچ گئے

168
دبئی(اردوویکلی)::صدراسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ، جہاں وہ متحدہ عرب امارات کے معززین سے ملاقات کریں گے اور دبئی ایکسپو 2020 میں پاکستان پویلین کا افتتاح بھی کریں گے۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر انصاف عبداللہ بن سلطان بن عواد النعیمی اور سفیرپاکستان برائے متحدہ عرب امارات افضال محمود نے المکتوم بین الاقوامی ہوائی اڈے پرصدرعارف علوی کا استقبال کیا۔ بیگم ثمینہ علوی بھی صدر کے ہمراہ تھیں۔وزیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور سیکرٹری خارجہ سہیل محمود صدر کے وفد میں شامل تھے۔صدر علوی کی آمدپرائرپورٹ پر ریڈکارپٹ بچھایا گیا اور متحدہ عرب امارات کی افواج کے ایک دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔اپنے قیام کے دوران صدر معروف تاجروں ، سرمایہ کاروں ، تاجروں ، انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنیوں کے سینئر نمائندوں اور میڈیا پرسنز سے ملاقات کریں گے۔وہ متحدہ عرب امارات میں پاکستانی کمیونٹی کے ارکان سے بھی بات چیت کریں گے۔ اس کے علاوہ صدرعارف علوی روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اور روشن اپنا گھر پر ایک تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }