متحدہ عرب امارات کے 50 ویں قومی دن کی سرکاری تقریب حتا میں ہوگی

171
متحدہ عرب امارات کے 50 ویں قومی دن کی سرکاری تقریب  2 دسمبرکو حتا میں ہوگی
ابوظہبی(اردوویکلی)::متحدہ عرب امارات کے 50 ویں قومی دن کی سرکاری تقریب 2 دسمبرکو دبئی کے علاقے حتا میں منعقد ہوگی۔ متحدہ عرب امارات کی گولڈن جوبلی تقریبات کی کمیٹی کے اعلان کے مطابق متحدہ عرب امارات کے عوام 2 دسمبر کو شام 5:30 بجے متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی آفیشل ویب سائٹ اور تمام مقامی ٹی وی چینلز پر اس شو کو براہ راست دیکھ سکیں گے۔ شاندار تھیٹر شو ناظرین کو ملک کی تاریخ سے آگاہی کے سفر پر لے جائے گا جو 4 د سمبر سے 12 دسمبر تک عوام کے لیے کھلا رہےگا۔ ساتوں امارات سے مساوی فاصلے پر واقع، حتا ایک قابل ذکر تاریخی اور متحرک اور دلچسپ سیاحتی مقام ہے۔ یہ شہر قدرتی عجائبات اور تاریخی یادگاروں سے مزین ڈیموں، جھیلوں اور وادیوں کے قدرتی مناظر کا حامل ہے۔  حالیہ برسوں میں اس علاقے میں کئی ترقیاتی منصوبے مکمل کیئے گئے ہیں،جن میں سے صرف چھ رواں سال میں پایہ تکمیل کو پہنچے۔گزشتہ ماہ کے شروع میں نائب صدر، وزیر اعظم اورحاکم دبئی عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم نے حتا میں ایک جامع ترقیاتی منصوبے کا اعلان کیا۔ 3000 سال پرانا حتا کا قصبہ ایک اسٹریٹجک مرکز ہے جو کبھی تجارتی راستہ اور قافلوں اور مسافروں کی گزرگاہ تھا جو چاروں اطراف سے لوگوں کو جوڑتا تھا۔حتا متحدہ عرب امارات کی بھرپور تاریخ اور اس کے لوگوں کی کہانی بیان کرتا ہے۔ 50ویں سال کی تخلیقی حکمت عملی کی سربراہ محترمہ شیخہ الکتبی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے 50ویں قومی دن کی سرکاری تقریب میں لوگوں، فطرت اور ٹیکنالوجی کے درمیان گہرے روابط کو اجاگر کرنے کے لئے ایک شاندار شو پیش کیا جائے گا۔ گزشتہ مہینے کے شروع میں، قومی دن کی تقریبات کا آغاز متحدہ عرب امارات کے قومی دن سے 50 دن پہلے ملک کے گولڈن جوبلی کے سنگ میل کو منانے کے لیے کیا گیا تھا۔ 50ویں قومی دن کی سرکاری تقریب 2 دسمبر کو ہوگی، اور 12 دسمبر تک جاری رہے گی۔ 4 دسمبر سے 12 دسمبر تک چلنے والےشوز ۔  ۔۔www.UAENationalDay.ae کے ٹکٹ اب آن لائن دستیاب ہیں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }