متحدہ عرب امارات میں300 سے زائد ڈرائیورز کی آسامیوں کا اعلان ۔

9

متحدہ عرب امارات میں ڈرائیورز کی 300 سے زیادہ آسامیوں کا اعلان

  سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی،پاکستان سوشل سینٹرشارجہ اور پاکستان قونصلیٹ دبئی میں واک ان انٹرویوزلیئے جائینگے۔

ابوظہبی(نیوزڈیسک):: متحدہ عرب امارا ت میں نیوہوریزون ٹرانسپورٹ کمپنی نے پاکستان قونصلیٹ دبئی کے تعاون سے 300زائد ڈرائیورزکی خالی آسامیوں پربھرتیوں کااعلان کیاہے جس کے لیئے14اور15اکتوبرکوپاکستان قونصلیٹ دبئی،25اور26اکتوبرکوپاکستان سوشل سینٹرشارجہ،جبکہ 11 اور12نومبر2025کوسفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں واک ان انٹرویوزکااہتمام کیاگیاہے
۔22سے 50سال کی عمر اورکم ازکم 5ماہ کااماراتی ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والے خواہشمندپاکستانی ڈرائیورحضرات درج بالامقامات پر مقررہ تاریخوں پرصبح 8بجے سے دوہر2بجے تک اپنے کوائف (سی ویز)کے ساتھ واک ان انٹرویوکے لیئے تشریف لائیں
منتخب ہونے والے امیدواروں کوپرکشش سیلری بمعہ کمیشن ، فری ویزہ،میڈیکل انشورنس،آر ٹی اے کارڈ،مفت ٹریننگ،سالانہ چھٹی بمعہ تنخواہ اوریواے ای کے لیبرلازکے مطابق دیگرمراعات دی جائینگی۔

 

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }