متحدہ عرب امارات سائبرٹیک گلوبل کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔

گلوبل سائبرٹیک کانفرنس 13سے14جون 2022کومنعقدہوگی

118
متحدہ عرب امارات سائبرٹیک گلوبل کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔
معروف بین الاقوامی نمائش اور کانفرنس اس خطے میں سائبر انڈسٹری کے لیے نیٹ ورکنگ کا سب سے بڑا ایونٹ ہے۔
دبئی(اردوویکلی):: سائبرٹیک گلوبل کانفرنس 2022، 13 سے 14 جون 2022 کو بھرپور طور پر دوسری باردبئی میں منعقد ہوگی،جس میں سی لیول کے ہزاروں فیصلہ سازشریک ہوں گے جو کارپوریشنز، سٹارٹ اپس، نجی اور کارپوریٹ سرمایہ کار اداروں، وینچر کیپیٹل کمپنیوں، سرکاری اور تعلیمی اداروں کے لئے مارکیٹ کے نئے مواقع پیدا کرے گی۔کانفرنس کا مقصد ماہرین کے تعاون کو فروغ دینا، کانفرنس کے سیشنز اور خصوصی تقریبات کے ساتھ شعبوں کی ایک وسیع رینج کے ساتھ نئے کاروباری مواقع پیدا کرنا ہے جس میں مصنوعی ذہانت، ایڈوانسڈ انٹر نیٹ آف تھنگز، بگ ڈیٹا، کلاوڈ، بلاک چین کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے فنانس سے لے کر انشورنس،ایس سی اے ڈی اے/آٗی سی ایس، موبائل اینڈ کمیونیکشنز، صحت کی صنعت، اسمارٹ موبلٹی سمیت مختلف وسیع شعبوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ سائبرٹیک گلوبل کانفرنس اپنے شرکاء اور کمپنیوں کو یکساں طور پر نیٹ ورک ، موجودہ شراکتوں کو مضبوط کرنے اور نئے اتحاد بنانے کا ایک منفرد موقع فراہم کرے گی۔ ٹیکنالوجی اور جدت کے بین الاقوامی مرکز کی حیثیت سے متحدہ عرب امارات اس ایونٹ کوجدید ٹیکنالوجیز سے متعارف کرانے کا موقع فراہم کرے گا، یہ کانفرنس سائبر سیکیورٹی کے نئے پروگرام پیش کرنے کا پلیٹ فارم ثابت ہوگی ۔ دبئی جمیرا امارات ٹاورز میں سائبرٹیک گلوبل کے تازہ ترین ایڈیشن کے اعلان کے لیے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیاتھا ۔ جس سے متحدہ عرب امارات گورنمنٹ کے سائبر سیکیورٹی کے سربراہ ڈاکٹر محمد حمد الكويتي ،، سائبرٹیک کے بانی و چیف ایڈیٹر اور ‘سائبرمینیا’ کے شریک مصنف عامررابابورت اور کیو این اے مارکوم کے منیجنگ ڈائریکٹر انکت شکلا نے اظہار خیال  کرتے ہوئے سائبرٹیک گلوبل کے 2022 میں دبئی میں انعقاد کی اہمیت، اس ایونٹ کے وژن، سائبر ڈومین میں جدت کی اہمیت اور تل ابیب، نیویارک، سنگاپور، روم، ٹوکیو، کیگالی یا میامی کے مقابلے میں دبئی میں سائبرٹیک کے انعقاد کی انفرادیت پر روشنی ڈالی۔ اور کہا کہ جیسے جیسے زیادہ تنظیمیں زیادہ خطرات اور واقعات سے آگاہ ہوتی ہیں، سائبر سیکیورٹی میں سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے اور اوسطاً 65% تنظیمیں اس سال سائبر اخراجات میں اضافے کی توقع کرتی ہیں۔ ایک حالیہ  سروے سے پتہ چلتا ہے کہ آدھے سے زیادہ سی آئی ایس او اور سی ایل اونے ریموٹ ورک (50%)، ڈیجیٹلائزیشن (53%) یا کلاؤڈ اپنانے (54%) سے وابستہ خطرات کو مکمل طور پر کم نہیں کیا ہے۔ایک عظیم الشان نمائشی ہال اور ایک جدید کانفرنس کے ساتھ، سائبرٹیک گلوبل ہزاروں سی لیول کے فیصلہ سازوں کوایک جگہ جمع کرتا ہے۔ یہ کانفرنس سائبر سیکیورٹی کے نئے پروگرام پیش کرنے کا ایک پلیٹ فارم بھی ہے، ۔سائبرٹیک گلوبل کانفرنس دنیا بھر کے 80 سے زیادہ ممالک سے سی-لیول کے ایگزیکٹوز، سرمایہ کاروں، پیشہ ور افراد اور سرکاری اہلکاروں کو ایک مقام پرجمع کرتی ہے۔ حاضرین سائبر انڈسٹری اور اس سے آگے کے بہترین اور روشن ترین لوگوں کے ساتھ رابطے میں ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }