روس، دو یورپی ممالک کے 36 سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا حکم

64

روس نے کہا ہے کہ وہ دو یورپی ممالک کے 36 سفارتکاروں کو ملک بدر کررہا ہے۔ جن میں بیلجئیم اور نیدر لینڈز شامل ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق منگل کو روس کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اس نے بیلجیئم کے 21 اور نیدرلینڈز کے 15 سفارتکاروں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیا ہے۔ سفارتکاروں کو ملک سے نکلنے کے لیے دو ہفتوں کو وقت دیا گیا ہے۔

 ماسکو نے لیگزمبرگ کے سفیر کو بھی طلب کیا تھا اور اپنے سفیر کے نکالنے پر احتجاج کیا تھا۔روس نے لیگزمبرگ کو خبردار کیا تھا کہ وہ بھی جوابی ردعمل میں اس کے سفارتکار کو نکال سکتا ہے۔

یاد رہے، چوبیس فروری کو روس نے یوکرین پر حملہ کیا تھا جس کے بعد امریکہ سمیت یورپی ممالک نے روسی سفارتکاروں کو ملک بدر کر دیا تھا۔اس حملے کے بعد روس کو بین الاقوامی تنہائی کا سامنا ہے اور مغرب کے ساتھ اس کے معاشی تعلقات بھی خراب ہوئے۔

قبل ازیں، 29 مارچ کو روسی وزارت خارجہ نے نیدرلینڈز کی جانب سے 18 سفارت کاروں کی ملک بدری کو بے بنیاد قرار دیا تھا۔اس نے بیلجیئم کے اقدام کو اشتعال انگیز اور لگیزمبرگ کے فیصلے کو بلاجواز اور غیر دوستانہ اقدام قرار دیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }