پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے کاؤنٹی چیمپئین شپ میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا ہے۔
کاؤنٹی کرکٹ میں لنکا شائر کی جانب سے حسن علی نے گلوسٹر گلوسٹر شائر کے خلاف اننگز میں 17 اوورز میں 47 رنز دےکر 6 وکٹیں لیں ہیں۔
اس حوالے سے حسن علی نے کہا کہ ایک فاسٹ بولر کے لیے 5 وکٹیں لینا ہمیشہ بہت خاص ہوتا ہے اور یہ میرے لیے بھی بہت خاص اور باعث فخر ہے۔
️ TEA: 170-6 (64)
Brilliant session from our attack as we take 6⃣ for 6⃣9⃣ after lunch to flip day one in our favour
Here are all the wickets to fall so far ⤵️
#RedRoseTogether pic.twitter.com/Hhoj8f3ZHv
— Lancashire Cricket (@lancscricket) April 21, 2022
فاسٹ بولر حسن علی نے کہا کہ جب میں گراؤنڈ میں آیا تو میرے لیے تالیاں بجائی گئی جو میرے لیے ایک بہت بہترین لمحہ تھا۔
دوسری جانب مڈل سیکس کی طرف سے کھیلتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے گلمورگن کے خلاف 3 وکٹیں حاصل کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں؛ آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر نے ٹیسٹ نمبر ون بلے باز کو کلین بولڈ کردیا
یاد رہے کہ فاسٹ بولر نسیم شاہ کو گلاسٹر شائر نے کاؤنٹی شپ اور ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے لیے حاصل کیا لیکن بدقسمتی سے کندھے کی تکلیف کے باعث کاؤنٹی شپ کی پہلی میچ میں صرف 11 اوورز ہی کرواپائے اور کرکٹ سے باہر ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ کاؤنٹی چیمپئین شپ کے تیسرے راؤنڈ میں پاکستان کے 8 کھلاڑی ایکش میں ہیں۔