بھارت نے آئی سی سی مردوں کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم رینکنگ میں اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق رینکنگ میں انگلینڈ پر بھارت کی برتری پانچ ریٹنگ پوائنٹس تک بڑھ گئی ہے، جو پہلے نمبر پر تھا۔
انگلینڈ 265 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان 261 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ تھری میں شامل ہے۔
نئی درجہ بندی مئی 2019 سے مکمل ہونے والی تمام ٹی ٹوئنٹی سیریز کی عکاسی کرتی ہے، مئی 2021 سے پہلے مکمل ہونے والی سیریز کا وزن 50 فیصد اور اس کے بعد کی سیریز کا وزن 100 فیصد ہے۔
یو اے ای اور عمان میں 2021 کے آئی سی سی مینز ٹٰ ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنی مایوسی کے بعد،بھارت ن فارمیٹ میں شاندار فارم میں ہے۔
بھارت نے روہت شرما کی کپتانی میں ہوم ٹرف پر نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کو شکست دی ہے، جنہوں نے گزشتہ سال عالمی ایونٹ کے بعد ویرات کوہلی کی جگہ سنبھالی تھی۔
چوتھے نمبر پر موجود جنوبی افریقہ نے اپنے پرانے ریٹنگ پوائنٹس (253) کو برقرار رکھتے ہوئے ایک مقام کی چھلانگ لگائی ہے جبکہ آسٹریلیا نے بھی ٹیبل میں ایک مقام حاصل کر لیا ہے اور اب وہ اپنے ریٹنگ پوائنٹس (251) کو برقرار رکھتے ہوئے پانچویں نمبر پر ہے۔
نیوزی لینڈ پانچ ریٹنگ پوائنٹس (250) کھو کر دو درجے گر کر چھٹے نمبر پر آ گیا ہے جبکہ ویسٹ انڈیز (240 پوائنٹس) ساتویں نمبر پر برقرار ہے۔
بنگلہ دیش (233 پوائنٹس) اور سری لنکا (230 پوائنٹس) دونوں نے چارٹ میں ایک ایک پوزیشن حاصل کرکے بالترتیب آٹھویں اور نویں پوزیشن حاصل کی ہے۔
افغانستان چھ ریٹنگ پوائنٹس (226) کھونے کے بعد دو درجے نیچے آ گیا ہے اور ٹاپ ٹین میں شامل ہو گیا ہے۔