شیخ محمدبن زاید آلنہیان متحدہ عرب امارات کے نئے صدرمنتخب
وفاقی سپریم کونسل نےمحمد بن زایدکو متحدہ عرب امارات کاصدر منتخب کرلیا
عزت مآب شیخ محمدبن زاید آلنہیان متحدہ عرب امارات کے نئے صدر۔
وفاقی سپریم کونسل نے متفقہ طور پر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان کو متحدہ عرب امارات کا صدر منتخب کرلیا
شیخ محمدبن زایدآل نہیان11 مارچ 1961 کو پیدا ہوئے ،
شیخ محمدبن زاید ایک عالمی رہنما کے طورپرجانے جاتے ہیں ۔
ابوظہبی(اردوویکلی)::وفاقی سپریم کونسل نے آج متفقہ طور پر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان کو متحدہ عرب امارات کا صدر منتخب کر لیا ہے۔ کونسل کا اجلاس المشرف پیلس ابوظہبی میں ہوا جس کی صدارت نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کی۔اجلاس میں عزت مآب شیخ محمد بن زید آل نھیان، ڈاکٹر شیخ سلطان بن محمد القاسمی، سپریم کونسل کے رکن اور شارجہ کے حکمران؛ شیخ حمید بن راشد النعیمی، سپریم کونسل کے رکن اور عجمان کے حکمران؛ شیخ حمد بن محمد الشرقی، سپریم کونسل کے رکن اور فجیرہ کے حکمران؛ شیخ سعود بن راشد المعلاء، سپریم کونسل کے رکن اور ام القوین کے حکمران اور شیخ سعود بن صقر القاسمی، سپریم کونسل کے رکن اور راس الخیمہ کے حکمران نے شرکت کی۔انہوں نے اپنے لوگوں اور ملک کی خدمت میں عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان کی کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ شیخ محمد بن زاید نے اپنے بھائیوں، سپریم کونسل کے اراکین اور امارات کے حکمرانوں کی طرف سے ان اوپرکیے گئے اعتماد کو سراہتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ اس عظیم ذمہ داری کو نبھانے اور اپنے ملک اور لوگوں کی خدمت کے فرض کو پورا کرنے میں انکی رہنمائی اور مدد فرمائے۔

