وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ امارات شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔

51
وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ متحدہ عرب امارات۔
متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید النہیان (مرحوم) کے انتقال پر ۔
نومنتخب صدرعزت مآب شیخ محمدبن زاید آل نہیان سے تعزیت کااظہار۔
ابوظہبی(اردوویکلی)::صدرمتحدہ عرب امارات شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کے انتقال پروزیراعظم پاکستان میاں محمدشہبازشریف گزشتہ روزلندن سے ابوظہبی پہنچے جہاں انہوں نے نومنتخب صدرمتحدہ عرب امارات عزت مآب شیخ محمدبن زاید آلنہیان سے ملاقات کی اور انکے بھائی شیخ خلیفہ بن زایدآلنہیان (مرحوم)کے انتقال پرتعزیت کااظہارکیا۔جن کا انتقال 13 مئی 2022 کو ہوا تھا۔۔وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر وزیر اعظم نےمتحدہ عرب امارات کے نومنتخب صدر شیخ محمد بن زاید آلنہیان سے ملاقات میں پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا۔اس موقع پر شاہی خاندان کے اراکین بھی موجود تھے
وزیر اعظم نے انہیں بتایا کہ پاکستانی قوم مشکل کی اس گھڑی میں اماراتی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور وہ ان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔انہوں نے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی۔وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا کہ شیخ خلیفہ کی وفات سے پاکستان ایک مخلص دوست اور بااعتماد شراکت دار سے محروم ہوگیا ہے۔انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مستحکم بنانے میں کلیدی کردار اداکیا۔ان کی یہ خدمات قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔وزیر اعظم شہبازشریف نے شیخ خلیفہ بن زاید (مرحوم)کی ولولہ انگیز قیادت کو خراج عقیدت پیش کیا جس میں متحدہ عرب امارات ایک معاشی قوت بن کر ابھرا۔انہوں نے ان کی چھوڑی ہوئی وراثت کو اماراتی آنے والی نسلوں کے ساتھ تعلقات کو نبھانے کے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا۔وزیر اعظم نے نئے صدر شیخ محمد بن زایدآلنہیان کو نئی ذمہ داریاں سنھبالنے پر مبارکباد پیش کی۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ آنے والے سالوں میں نئے صدر یواے ای کو ترقی اور خوشحالی کی نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔
یواے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید آلنہیان نے دکھ کی گھڑی میں پاکستان کی قیادت اور عوام کی جانب سے یکجہتی پر خراج تحسین پیش کیا۔دونوں رہنمائوں نے ہر شعبہ میں دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا عزم کیا۔پاکستان اور متحدہ عرب امارات گہرے،مضبوط اور مذہبی،تقافتی اقدار کے حامل تعلقات سے لطف انداز ہورہے ہیں۔پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ دوطرفہ بالخصوص تجارت، معیشت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعلقات کو مزید وسعت دینے اور مستحکم بنانے کے لئے پرعزم ہے۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }