بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے جنوبی افریقی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اینرچ نورکیا، ریزا ہینڈرکس ، ہینرک کلاسن اور وین پارنیل کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
وین پارنیل 2017 کے بعد پہلی مرتبہ اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں جبکہ ٹرسٹن اسٹبس کو پہلی مرتبہ جنوبی افریقی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
جنوبی افریقا کو بھارت کے خلاف 9 جون سے 19 جون تک پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز کھیلنی ہے۔
PROTEAS SQUAD ANNOUNCEMENT ️
Advertisement
Tristan Stubbs receives his maiden call-up
Anrich Nortje is back
India, here we come 🇮🇳Full squad https://t.co/uEyuaqKmXf#INDvSA #BePartOfIt pic.twitter.com/iQUf21zLrB
— Cricket South Africa (@OfficialCSA) May 17, 2022
ورلڈکپ 2021 کے بعد جنوبی افریقا کی یہ پہلی ٹی ٹوئنٹی سیریز ہوگی۔
جنوبی افریقااس وقت ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر جبکہ بھارت پہلے نمبر پر ہے۔
اسکواڈ:
ٹمبا باووما(کپتان) ، کوئنٹن ڈی کاک ، ریزا ہینڈرکس، ہینرک کلاسن ، کیشو مہاراج ، ایڈن مارکرام ، لنگی نگیدی ، اینرچ نورکیا ، وین پارنیل ، ڈوین پریٹوریس ، کگیسو ربادا، تبریزم شمسی، ٹرسٹن اسٹبس،ریسی وینڈر ڈسن ، مارکو جینسن