ایشیا کپ: پاکستان ہاکی ٹیم آج رات جکارتہ روانہ ہوگی
لاہور : ایشیاکپ میں شرکت کے لئے قومی ہاکی ٹیم آج رات لاہور سے جکارتہ روانہ ہوگی۔
ایشیاکپ میں شرکت کے لئے قومی ہاکی ٹیم آج رات لاہور سے جکارتہ روانہ ہوگی جبکہ قومی ہاکی اسکواڈ میں بیس کھلاڑیوں کے ساتھ چھ آفیشلز بھی شامل ہیں۔
عمر بھٹہ کی قیادت میں ٹیم کوریا کے خلاف بیس مئی کو پریکٹس میچ کھیلے گی جبکہ مینجر خواجہ جنید کا کہنا ہے کہ اکیس مئی کو عمان نے پریکٹس میچ کھیلنے کی درخواست کررکھی ہے۔
مینجر خواجہ جنید کے مطابق ایشیا کپ میں بہترین تیاری کے ساتھ جارہے ہیں، اچھے نتائج کی امید ہے۔
Advertisement
ٹیم میننجر کا مزید کہنا تھا کہ ایشیا کپ کا آغاز 23 مئی سے ہو گا جبکہ پاکستاب کا پہلا میچ بھارت کے خلاف شیڈولڈ ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم 4 جون کو پولینڈ اور بھارت کے خلاف میچ کھیلے گی جبکہ اگلے روز ہی یعنی 5 جون کو قومی ٹیم سوئٹزرلینڈ اور ملائیشیا کے مدمقابل ہوگی۔
یاد رہے کہ ایونٹ کا فائنل بھی 5 جون کو ہی کھیلا جائے گا۔