– بول نیوز

78

بھارتی ریاست آسام میں طوفانی بارشوں اور ندی نالوں میں طغیانی کے باعث متعدد دیہات زیر آب آ گئے اور 9 افراد ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آسام  کے 27 اضلاع میں پھیلے ہوئے 6.6 لاکھ سے زیادہ لوگ ریاست میں پری مون سون بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں اور نو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

48,000 سے زیادہ لوگوں کو 248 ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

ہوجائی اور کیچھر سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع ہیں۔ ہر ضلع میں 1 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ فوج نے جاری امدادی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر ہوجائی ضلع میں پھنسے 2000 سے زیادہ لوگوں کو بچایا ہے۔

جنوبی آسام کا ضلع دیما ہاساو آج پانچویں دن بھی منقطع ہے۔ بارش کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ نے دیما ہاساو سے سڑک اور ریل رابطہ منقطع کر دیا ہے۔

اتوار سے وادی بارک کے ساتھ ساتھ تریپورہ، میزورم اور منی پور کے اہم حصوں سے سڑک اور ریل رابطہ بھی منقطع کر دیا ہے۔

Advertisement

آسام حکومت مرنے والوں کے لواحقین کو فی کس چار لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کرے گی۔

حکومت نے وادی بارک سے ہوائی جہاز چلانے کے لیے علاقائی ایئر لائن “فلائی بگ” کے ساتھ شراکت داری کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ٹکٹ کی قیمت 3000 روپے مقرر کی گئی ہے، حکومت اضافی چارجز برداشت کرے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }