اولی رابنسن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

100

انگلینڈ کے فاسٹ بالر اولی رابنسن کو فٹنس مسائل سے چھٹکارہ حاصل کرنے کی کوشش کو ایک اور جھٹکا لگ گیا۔

تفصیلات کے مطابق اولی رابنسن جو آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے دوروں کے دوران کمر کی تکلیف سے دوچار تھے، اب ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

کاؤنٹی سیزن کے آغاز سے فٹنس مسائل کے شکار اولی رابنسن کمر میں درد کے باعث گزشتہ ہفتے نیوزی لینڈ کے خلاف کاؤنٹی سلیکٹ الیون  کی ٹیم  سے دستبردار ہوگئے تھے۔

28 سالہ رابنسن کا کورونا ٹیسٹ جمعرات کو مثبت آیا تھا اور قرنطینہ کا وقت مکمل ہونے تک ان کی انجری  کا معائنہ نہیں کیا جاسکتا۔

اولی رابنسن فٹنس مسائل کے سبب نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ میچز کے لیے انگلینڈ کی ٹیم میں جگہ نہیں بناسکے۔ انہوں نے 9 ٹیسٹ میچز میں 21.28 کی اوسط سے 39 وکٹیں لے رکھی ہیں۔

Advertisement

یاد رہے کہ سیریز کا افتتاحی میچ رواں ہفتے لارڈز میں کھیلا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }