افغانستان نے پہلے ون ڈے میچ میں زمبابوے کو 60 رنز سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
افغانستان نے رحمت شاہ (94) اور کپتان حشمت اللہ شاہدی(88) کی نصف سنچریز کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 276 رنز بنائے۔
راشد خان برق رفتار 39 اور نجیب اللہ زادران 3 رنز بناکر ناقابل شکست رہے جبکہ رحمان اللہ گرباز 17، محمد نبی 10 اور ابراہیم زادران 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
Afghanistan win the first #ZIMvAFG ODI by 60 runs!
Advertisement
Mohammad Nabi stars with the ball with returns of 4/34
#CWCSL | https://t.co/Cm2NVlogkI pic.twitter.com/QFHKhsMBxF
— ICC (@ICC) June 4, 2022
زمبابوے کی جانب سے بلیسنگ مزارابانی نے 4 اور تاناکا چیوانگا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
جواب میں زمبابوے کی ٹیم 216 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔سکندر رضا 67 رنز بناکر سب سے نمایاں بلے باز رہے۔
انوسینٹ کایا 39 اور کپتان کریگ اروین30 رنز بناکر دیگر نمایاں بلے باز رہے جبکہ دیگر کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھاسکا۔
افغانستان کی جانب سے راشد خان نے 4، محمد نبی اور فضل الحق فاروقی نے 2،2 جبکہ فرید احمد اور عظمت اللہ عمر زئی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔