انتہا پسند مودی سرکارپرجنگی جنون سرچڑھ کربولنے لگا، وزارت دفاع نے اگنی 5 بلیسٹک میزائل کا تجربہ کرلیا۔
بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے 4 ہزارکلومیٹرتک مارکرنے والے اگنی سیریزکے چوتھے میزائل کا کام یاب تجربہ کرلیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ جوہری مواد لے جانے کی صلاحیت کے حامل اگنی 5 بلیسٹک میزائل کوآج شام ساڑھے سات بجے اوڈیشہ کے علاقے میں قائم اے پی جے عبدالکلام جزائرسے فائر کیا گیا۔ یہ تجربہ بھارتی اسٹریٹیجک فورسزکمانڈ کے تربیتی مراحل کے معمول کا حصہ ہے۔
اگنی 5 بھارتی بلیسٹک میزائلوں کی اگنی سیریزکا چوتھا میزائل ہے۔ بھارت کی ڈیفینس ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن ( ڈی آرڈی او) میں ڈیویلپ ہونے والے اس میزائل کو اگنی 2 پرائم کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے گزشتہ سال بھی تاب کارمواد کے ساتھ ایک سے دو ہزارکلومیٹرتک مارکرنے کی صلاحیت کے حامل اگنی پرائم میزائل کا تجربہ کیا تھا۔
Advertisement