پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز کا فاتح پاکستان آج رسمی میچ کھیلے گا
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔
ملتان کے کرکٹ اسٹیڈیم میں 14 سال بعد بین الاقوامی کرکٹ کے میچز کھیلے جارہے ہیں جس میں پاکستان اور ویسٹ کی ٹیمیں ون ڈے سیریز میں مدمقابل ہیں۔
دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا میچ آج کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے کھیلا جائے گا۔
بالائی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشوں سے گرمی کا زور تو ٹوٹ گیا ہے لیکن ملتان جیسے گرم شہر میں بارش کو کوئی امکان ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔
Advertisement
واضح رہے کہ پاکستان ون ڈے سیریز کے پہلے دو میچز جیت کر پہلے ہی سیریز اپنے نام کرچکا ہے جبکہ یہ میچ آج رسمی کھیلا جائے گا۔
پہلے ون ڈے میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ دوسرے ون ڈے میں نواز کی گھومتی بولنگ کے آگے کالی آندھی ڈھیر ہوگئی تھی اور اس میچ میں پاکستان نے 120 رنز کے بڑے مارجن سے کامیابی اپنے نام کی تھی۔