پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) بورڈ آف گورنرز (بی او جی) کا اجلاس آئندہ ہفتے لاہور میں ہونے کا امکان ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے اگلا ہفتہ اہمیت اختیار کرگیا، بورڈ کے نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری سمیت کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا بھی اعلان کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی حکام نے گورننگ بورڈ کے اجلاس کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔
بورڈ ممبران کی انکی دستیابی کی کنفرمیشن ملتے ہی اجلاس بلانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔
اطلاعات کے مطابق کھلاڑیوں کے نئے مالی سال کے لیے مجوزہ کنٹریکٹ لسٹ بھی فائنل کرلی گئی ہے۔
Advertisement
نئے سال کے لیے کنٹریکٹ میں تیس فیصد اضافہ کی سفارش کی گئی ہے، وائٹ اور ریڈ بال فارمیٹ کے لیے الگ الگ کنٹریکٹ دیا جائے گا۔
بورڈ آف گورنرز کی منظوری کے بعد بورڈ کھلاڑیوں کا اعلان کرے گا جس کے بعد بی او جی اجلاس میں پاکستان ٹیم کے آئندہ ٹورز پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔
ہوم سیریز کےحوالے سے بھی تبادلہ خیال کے بعد اہم معاملات کو فائنل کیا جائے گا، شرکا اجلاس کو جونئیر کرکٹ لیگ کے ساتھ نئے ڈومیسٹک سیزن پر بھی بریف کرنے کے ساتھ اہم فیصلوں کی منظوری لی جائے گی۔