انگلینڈ نے ون ڈے میچ کی ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑدیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نیدرلینڈز کے خلاف انگلینڈ نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور کیا تھا۔
اس دوران انگلینڈ کی جانب سے مجموعی طور پر 26 چھکے لگائے گئے جو کہ ورلڈ ریکارڈ ہے۔جوز بٹلر نے 14، لیام لیونگ اسٹون نے 6 جبکہ فل سالٹ اور ڈیوڈ ملان نے 3،3 چھکے لگائے۔
اس سے قبل ون ڈے کی ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ بھی انگلینڈ کے پاس تھا جو اس نے 2019 میں افغانستان کے خلاف 25 چھکے لگاکر اپنا ہی 24 چھکوں کا گزشتہ ریکارڈ توڑ کر حاصل کیا تھا۔
England men have broken their own record for most sixes in an ODI innings 🙌#NEDvENG pic.twitter.com/dmp4O6Da6s
— ICC (@ICC) June 18, 2022
Advertisement