شیونارائن چندر پال امریکی ویمنز اور انڈر 19 ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

45

ویسٹ انڈیز کے سابق بیٹسمین شیونارائن چندر پال امریکی ویمنز اور انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر ہو گئے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی کرکٹ بورڈ نے خاتون کرکٹرز کی تربیت کے لیے چندر پال سے 18 ماہ کا معاہدہ کیا ہے۔

معاہدے کے تحت چندر پال فوری طور پر اپنی خدمات کا آغاز کریں گے کیونکہ امریکی انڈر 19 ٹیم آج ویسٹ انڈیز رائزنگ اسٹارز ٹی ٹوئنٹی چمپئین شپ میں حصہ لینے کے لیے کیریبین روانہ ہو گی۔

واضح رہے کہ شیونارائن چندر پال کو وسیع پیمانے پر ویسٹ انڈین کرکٹ کی تاریخ کے عظیم ترین بلے بازوں میں شمار کیا جاتا ہے.

چندر پال 2005 سے اورلینڈو، فلوریڈا میں مقیم ہیں اور پیشہ ورانہ کرکٹ چھوڑنے کے بعد سے کوچنگ کی شعبے میں اپنی اہلیت منوا رہے ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل نے بھی امریکی کرکٹ بورڈ کے ساتھ ان کے معاہدے پر اپنے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ کی ہے۔

Advertisement

سابق کھلاڑی نے حال ہی میں ویسٹ انڈیز مینز انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے بینٹنگ کنسلٹنٹ کے طور پر کام کر چکے ہیں۔ اور 2022 میں کیریبین پریمئیر لیگ میں جمیکا تلاواہ کے ہیڈ کوچ بھی ہیں۔

امریکی کرکٹ بورڈ کے ساتھ معاہدے پر چندر پال نے کہا کہ میں یو ایس اے کی قومی خواتین ٹیم اور خواتین کی انڈر 19 ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر ہونے پر بہت پرجوش ہوں۔

بائیں ہاتھ کے بیٹسمین چندر پال کا کہنا تھا کہ خواتین کا کھیل ایک ایسی چیز ہے جس کا میں بہت بڑا وکیل ہوں، اور میں نے گہری دلچسپی کے ساتھ امریکی خواتین کی قومی ٹیم کی پیشرفت کی پیروی کی ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اورلینڈو کے رہائشی کی حیثیت سے کئی سالوں سے امریکی کرکٹ میں شامل ہونے کا لطف اٹھایا ہے، اس لیے یو ایس اے کرکٹ کے لیے ہیڈ کوچ بننے کا یہ موقع ملنا ایک ناقابل یقین ہے۔

شیونارائن چندر پال کے مطابق میں واقعی میں اپنے 20 سال سے زائد تجربے کے استعمال کا شدت سے منتظر ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی کرکٹ اور میرے حالیہ کوچنگ کے تجربات سے امریکی خواتین کی ٹیموں کو آنے والے سالوں میں ورلڈ کپ تک پہنچنے میں مدد کروں گا۔

خاص طور پر میرا ہدف جنوری میں افتتاحی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ ہے جس کے لیے مجھے بہت کام کرنا ہو گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }