امریکا، یومِ آزادی پریڈ میں فائرنگ کرکے 6 افراد کو قتل کرنے والا مشتبہ قاتل گرفتار

77

امریکی پولیس نے ہائی لینڈ پارک میں یوم آزادی کی پریڈ کے دوران فائرنگ کرکے چھ افراد کو قتل کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز شکاگو کے علاقے ہائی لینڈ پارک میں یوم آزادی کی پریڈ کے دوران ایک مسلح شخص نے ایک عمارت کی چھت سے جدید رائفل کے ذریعے فائرنگ کرکے چھ افراد کو ہلاک اور درجنوں کو زخمی کر دیا تھا۔

ہائی لینڈ پارک پولیس کے سربراہ لُو جوگمین نے صحافیوں کو بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے واقعے کے کچھ ہی دیر بعد ایک مشکوک گاڑی کا پیچھا کرکے رابرٹ کریمو نامی 22 سالہ ملزم کو گرفتار کر لیا۔

Advertisement

قتل ہونے والے چھ افراد میں سے پانچ جائے وقوع پر ہی دم توڑ گئے تھے جبکہ ایک زخمی نے ہسپتال میں دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان دی۔ ایمرجنسی حکام کے مطابق بچوں سمیت دو درجن کے قریب افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔ ہائی لینڈ پارک ہسپتال کے ڈاکٹر بریگھم ٹیمپل نے بتایا ہے کہ 25 افراد فائرنگ سے زخمی ہوئے ہیں جن کی عمریں 8 سے 85 سال کے درمیان ہیں۔

فائرنگ کا حالیہ واقعہ امریکا میں اسلحے کے بڑھتے ہوئے جرائم کے سلسلے کی ایک اور کڑی ہے جہاں گن وائلنس آرکائیو ویب سائٹ کے مطابق ہر سال فائرنگ سے 40 ہزار کے قریب اموات ہوتی ہیں۔ اس مرتبہ امریکا کے 246 ویں یوم آزادی کی پریڈ بھی گن وائلنس کی زد میں آ گئی۔  ملک بھر میں اس موقع پر آزادی پریڈ منعقد ہوتی ہیں جہاں شہری پارٹیوں اور آتش بازی کے لیے جمع ہوتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }