سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران عثمان خواجہ کے ساتھ مکس اپ رن آؤٹ پر اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ یہ کھیل میں ہوتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیون اسمتھ کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں عثمان خواجہ کے ساتھ غلط فہمی کے بعد آؤٹ ہونے کے بعد غصے کا کوئی دیرپا نتیجہ نہیں ہے۔
اسمتھ پچھلے ہفتے اس وقت سرخیوں میں آئے جب گال میں میچ کے دوران انہوں نے خواجہ کی طرف اشارہ کیا اور چھ رنز پر رن آؤٹ ہونے کے بعد غصے بھرے انداز میں میدان سے باہر آ گئے۔
اس واقعے کے بعد آسٹریلیا کے سابق کھلاڑیوں مارک ٹیلر اور ایان چیپل نے ان پر شدید تنقید کی۔
چیپل خاص طور پر دائیں ہاتھ کے کھلاڑی اسمتھ پر سخت تھے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں میدان میں نائب کپتان کی حیثیت سے اپنے جذبات کا بہتر انداز میں جائزہ لینا چاہیے تھا۔
لیکن اسمتھ نے اصرار کیا کہ وہ اور خواجہ فوراً آگے بڑھے تھے لیکن وہ اپنے آؤٹ ہونے پر زیادہ مایوس تھے۔
Advertisement
اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ مجھے رن آؤٹ ہونے سے سخت نفرت ہے اور میرے خیال میں کوئی بھی بیٹسمین ایسے آؤٹ ہونا پسند نہیں کرتا ہو گا۔
اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ سخت کنڈیشنز میں حریف ٹیم کو ایک وکٹ تحفے میں دینا کوئی اچھی بات نہیں ہے اور میرا غصہ اسی بات پر تھا۔
آسٹریلوی بیٹسمین نے کہا کہ ایسا کھیل میں ہوتا ہے اور میں نے اس پر بہت جلد قابو پالیا کیونکہ مجھے آگے بڑھتے رہنا تھا اور یہ کھیل کا حصہ ہے۔
اسٹیو اسمتھ کے مطابق میں نے اس کے بعد عثمان خواجہ سے بات کی اور وہ کافی ٹھنڈا تھا، غلط فہمیاں ہو جاتی ہیں لیکن ہم آگے بڑھتے رہتے ہیں۔