ابوظہبی لیجنڈ کرکٹرزکے اعزازمیں عشائیہ

پرانی خوشگواریادوں کوتازہ کرنے کاایک نایاب موقع

291

ابوظہبی لیجنڈ کرکٹرزکاایک طویل عرصہ کے بعد اکٹھ

کرکٹ اورذاتی زندگی کی خوشگواریادوں کاتذکرہ 

 انگلینڈسے ہمایوں عالم اورپاکستان سے سجاداحمد کی خصوصی شرکت

اس شانداراکٹھ میں منیرالدین اورشہزادخان کی کوششیں قابل تحسین ہیں

پاکستان یادنیاکے کسی بھی خطہ سے یواے ای آنے والے پرانے ساتھیوں کے اعزازمیں تقریب کے انعقاد اور دوستوں کامل بیٹھنےکاعزم

ابوظہبی(اردوویکلی)::گزشتہ رات ابوظہبی کے ایک معروف مقامی ریسٹورنٹ میں ابوظہبی کے معروف کرکٹ سٹارز جن میں سے کئی ایک نے  یواے ای قومی کرکٹ ٹیم کی طرف سے بھی کھیلا اس کے علاوہ مقامی کرکٹ کلبز کے موجد اور ویٹرن کرکٹرزکے اعزازمیں منیرالدین اور شہزادخان کی انتھک کاوشوں سے ایک عشائیہ تقریب کااہتمام کیاگیا اس تقریب کامقصد ان تمام دوست کرکٹرز کواکٹھا کرنا تھاجنہوں نے یواے ای میں اپنی زندگی کاسنہرادور جابزکے ساتھ ساتھ کرکٹ کھیلتے اکٹھاگزارااوربالآخرمنیرالدین اورشہزادخان اس مقصدمیں کامیاب ہوئے اور بہت سے پرانے ساتھی کرکٹرزکوایک چھت کے نیچے اکٹھاکیا۔عشائیہ تقریب کی خاص بات سید ہمایوں عالم کاانگلینڈ سے اورسجاداحمدکاپاکستان سے خصوصی طورپرشرکت کرناتھا
آج کے اس پروقار عشائیہ میں حاجی اسحاق محمد ،جاوید بٹ،ہمایوں عالم،سجاداحمد، ندیم حیات ، قاسم محمود، قیصر امین بٹ،محمد الطاف ،رضوان شاہ، انوربیگ ،زاہد البلوشی ،میاں محمود ،مقصود الحق ،سلمان احمدخاں ،محمدامین،عمران ضیا،سرجیت سنگھ ،اظہر سعید اور دیگرویٹرن کرکٹرزنے شرکت کی۔اورپرانی تلخ وشیریں یادوں کابھرپورتذکرہ کیا۔ہمایوں عالم،سجاداحمد،سرجیت سنگھ،قیصرامین بٹ،ڈاکٹرامجدمحمود،محمدصادق عاصی،نواب علی،وجاہت حسین،ملک محمد اسلم ،ڈاکٹربی آر شیٹی اورمتعدد ممتازشخصیات اور چند اداروں نے مقامی کرکٹ کلب قائم کرکے سینکڑوں نوجوانوں کونہ صرف کرکٹ کھیلنے اور یواے ای میں کرکٹ کے فروغ بلکہ ان کوبہترین روزگارکے مواقع بھی فراہم کیئے۔کئی دہائیاں قبل جب مصفح جہاں ہرطرف صرف ریت ہی ریت ہوتی تھی اور یہ کرکٹ کے شوقین حضرات پہلے اس ریت میں کھیلنے سے قبل وکٹ بناتے اورپھر عموماً جمعہ المبارک کے دن وہاں کرکٹ کھیلی جاتی جسے دیکنھے کے لیئے ابوظہبی سٹی اورمضافات سے شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد دیکھنے آتی اور اپنے من پسند کھلاڑیوں کی عمدہ پرفرمارنس پرانہیں داد بھی دیتی۔ یوں وقت گزرتا رہا اور ان پاکستانی کرکٹرز کاکرکٹ کھیلنے کاجذبہ بھی جواں ہوتارہا جواپنے ذوق کی تسکین اور کرکٹ لورزکی دلجوئی کے لیئے سخت اورچلچلاتی گرمی میں بھی کرکٹ کھیلتے رہے اور بالاخرکرکٹرحضرات کومحنت کاصلہ ملا اور انہیں کھیلنے کے لیے دنیاکاایک خوبصورت اور انتہائی جدید شیخ زاید کرکٹ اسٹیڈیم مل گیا جو انکی محنتوں اوردعاؤں کانتیجہ تھا آج ان ویٹرن کرکٹرز میں سے بیشتر پاکستان یادینا کے دیگر ممالک میں سیٹل ہوچکے ہیں مگر انکی محنتوں کا پھل نئی نسل کھا رہی ہے اور شیخ زاید اسٹیڈیم سے مستفید ہورہی ہے
آج کی اس خوبصورت شام میں پرانے دوستوں کی عدم موجودگی کوبہت محسوس کیا گیا اور ہمایوں عالم ،سرجیت سنگھ،قیصر امین بٹ ،جاوید بٹ ،میاں محمود،اورمنتظم تقریب منیرالدین اورشہزادخان کی جانب سے اس عزم کااعادہ کیاگیا کہ آئیندہ جب بھی کوئی پرانا کرکٹر ساتھی یواے ای آئے تو وہ گروپ میں اپنی آمد کے متعلق ضرور آگاہ کرے تو اسکے اعزاز میں بھی تقریب کااہتمام کیا جایئگا تاکہ دوستوں کومل بیٹھنے کاسنہری موقع مل جائے تاکہ پرانی خوشگواریادوں کااسی طرح تازہ کیا جاتارہے  اور اہم اپنے آپ کو واپس اسی دور میں محسوس کرپائیں۔ کئی سالوں بعد منعقد ہونے والی اس تقریب کی خوشبو ایک طویل عرصہ تک محسوس کی جاتی رہیگی ۔اور امید واثق ہے کہ جلد ہی کوئی نئی محفل بھی ضرور جمے گی اور اسی طرح پرانے دوست ایک بار پھرمل بیٹھ پائیں گے انشااللہ
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }