آسٹریلوی پچ کیوریٹر کل لاہور پہنچیں گے

36

لاہور: آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ہیڈ کیوریٹر ڈیمیئن ہوف 15 جولائی کل لاہور پہنچیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق ایڈیلیڈ اوول کے ہیڈ کیوریٹر ڈیمئین ہوف 28 جولائی تک پاکستان میں قیام کریں گے اس دوران وہ کراچی، ملتان اور راولپنڈی بھی جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پچ کے اسکوائر کی درستگی کے کام کا آغاز

پی سی بی کا کہنا ہے کہ معروف پچ کیوریٹر ڈیمیئن ہوف کو فیلڈ میں 26 سال کا تجربہ ہے، وہ پاکستان کے ان چاروں شہروں میں موجود ٹیسٹ سینٹرز کی آؤٹ فیلڈ اور پچ اسکوائرز کا معائنہ کریں گے۔

ہوف دورے کے دوران مقامی کیوریٹرز، کرکٹ ایسوسی ایشنز اور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کو تینوں طرز کی کرکٹ کے لیے پچز کی تیاری پر خصوصی لیکچرز دیں گے جبکہ کیوریٹرز اور کوچز کو ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچز کے لیے پچز کی تیاری پر بھی معلومات فراہم کریں گے۔

Advertisement

واضح رہے کہ ملک میں ڈراپ اِن پچز کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کافی متحرک رہے ہیں جبکہ گزشتہ پریس کانفرنس میں انکا کہنا تھا کہ ڈراپ اِن پچز ملک کیلئے ناگزیر ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }