انگلینڈ کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کپتان بین اسٹوکس نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اہم رکن آل راؤنڈر بین اسٹوکس اپنے کیریئر کا آخری ایک روزہ انٹرنیشنل میچ کل جنوبی افریقا کے خلاف کے خلاف کھیلیں گے۔
️ pic.twitter.com/xTS5oNfN2j
— Ben Stokes (@benstokes38) July 18, 2022
Advertisement
انگلینڈ کو پہلی مرتبہ آئی سی سی ورلڈکپ میں فتح دلوانے کا سہرا بھی بین اسٹوکس کے ہی سر سجا تھا جب انہوں نے 2019 میں نیوزی لینڈ کے خلاف 84 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر میچ کو سپر اوور تک لے جانے اور پھر وہاں سے فتح دلوانےمیں اہم کردار اداکیا۔
بین اسٹوکس نے اپنے 11 سالہ ون ڈے کیریئر میں اب تک 104 میچز میں 3 سنچریز اور 21 نصف سنچریز کی مدد سے 2919 رنز بنارکھے ہیں جبکہ 74 وکٹیں بھی حاصل کررکھی ہیں۔
11 years and countless ODI memories ️
Thank you, @benstokes38 pic.twitter.com/TroqvkZwsw
— England Cricket (@englandcricket) July 18, 2022
اسٹوکس نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں منگل کو ڈرہم میں ون ڈے کرکٹ میں انگلینڈ کے لیے اپنا آخری میچ کھیلوں گا۔ میں نے اس فارمیٹ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک ناقابل یقین حد تک سخت فیصلہ ہے۔ مجھے اپنے ساتھیوں کے ساتھ انگلینڈ کے لیے کھیلنے کا ایک ایک لمحہ پسند ہے اور ہم نے ایک ناقابل یقین سفر ساتھ میں کیا ہے۔
بین اسٹوکس نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرنا بہت مشکل تھا تاہم اس حقیقت کا ادراک کرنا مشکل نہیں کہ میں اس فارمیٹ میں اب مزید اپنا 100 فیصد نہیں دے سکتا اور انگلینڈ کی شرٹ اس سے کم قیمت کی مستحق نہیں ہے ۔
"I have loved every minute of playing with my mates for England. We have had an incredible journey on the way.” ️
— England Cricket (@englandcricket) July 18, 2022